نظم و ضبط ہمیں مہذب بناتا ہے ۔ اِقرار الحسن
جدید بھارت نیوز سروس
گڈا،۲۰؍اکتوبر:داعیان پیام انسانیت کمیٹی اسن بنی، گڈا کے زیر انتظام بچے و بچیوں کے لیے پانچواں سالانہ مسابقہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جو چار عنوانات پر مشتمل تھا۔ تلاوت، نعت، تقریر اور کوئز۔چاروں عنوانات میں اول، دوم، سوم پوزیشن لانے والےطلبہ کو ٹرافی، سرٹیفکیٹ اورپانچ پانچ سو روپےبطور انعام دئے گئے۔ اس کے علاوہ سات طلبہ کو خصوصی انعام اور مسابقہ میں شریک ہونے والے/والی مسابقین کو بھی تشجیعی انعامات دئے گئے۔پروگرام میں بطور مہمان خصوصی جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے نائب چیئرمین پی سولومن و ممبر حاجی اقرار الحسن عالم شریک ہوئے۔ اس موقع پر اقلیتی کمیشن کے نائب چیئرمین پرنیش سولومن نے کہا کہ مدارس کو دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم سےبھی آراستہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے بچّے ہر شعبہ میں آگے بڑھ سکیں ۔موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی اقرارالحسن عالم نے کہا کہ کوئی بھی قوم وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک کہ انکے اندر نظم و ضبط اور تہذیب نہیںہوگا۔کیوں کہ ہم لوگ دیکھتے ہیں کہ عملی طورپر خصوصاً ہمارا معاشرہ اور مدارس واسکول تہذیب وتمدن کی تربیت سے کلی طورپرصفر ہے ۔ہمیں اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ہماری قوم قعر مذلت کی طرف کیوں جارہی ہے۔ صدر عبد القادر، حاجی زبیر، مفتی زاہد حسن قاسمی، مولانا زاہد قاسمی، مفتی عبداللہ قاسمی، مفتی مستقیم، اسلم، توقیر، شمش الحق، محمد شاہد، حافظ نثار، حافظ اختر، فیروز عالم و دیگر حضرات نے پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں منتظمین و کارکنان کا صد فیصد رول رہا۔