Sports

ہاکی انڈیا نے جرمنی ہاکی سیریز کیلئے 22 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا

36views

ہندوستان اور جرمنی کےبیچ یہ میچ 23 اور 24 اکتوبر کو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

نئی دہلی، 20 اکتوبر (یو این آئی) ہاکی انڈیا نے اتوار کو عالمی چیمپئن جرمنی کے خلاف آئندہ دو طرفہ سیریز کے لیے 22 رکنی ہندوستان کی مرد ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔ہندوستان اور جرمنی کے درمیان یہ دونوں میچ 23 اور 24 اکتوبر کو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم کی قیادت ہرمن پریت سنگھ کریں گے اور نائب کپتان وویک ساگر پرساد ہوں گے۔ زخمی مڈفیلڈر ہاردک سنگھ اس سیریز میں نہیں کھیل پائیں گے۔ راجندر سنگھ اور آدتیہ ارجن اس دو طرفہ سیریز سے بین الاقوامی ہاکی مقابلےمیں ڈیبیو کریں گے۔ٹیم کے انتخاب پر تبصرہ کرتے ہوئے، ہیڈ کوچ کریگ فلٹن نے کہا، “ہم اگلے ہفتے قومی دارالحکومت میں جرمنی کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ ہندوستان اور جرمنی کے درمیان حالیہ برسوں میں سخت مقابلہ رہا ہے اور ہم نئی دہلی میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ہم نے جس ٹیم کو منتخب کیا ہے وہ تجربہ کار ہے، جس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پیرس اولمپکس ٹیم کے کئی کھلاڑی شامل ہیں۔ راجندر اور آدتیہ بھی اس سیریز کے دوران بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کریں گے، انہوں نے تربیتی کیمپ کے دوران بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ہندوستانی ٹیم بنگلورو سے نئی دہلی پہنچ گئی۔
جرمنی کے ساتھ دو طرفہ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم درج ذیل ہے:-
گول کیپر: کرشنا بہادر پاٹھک، سورج کرکیرا
ڈفینڈر :- جرمن پریت سنگھ، امت روہیداس، ہرمن پریت سنگھ (کپتان)، ورون کمار، سنجے، سمیت اور نیلم سنجیو جیس
مڈفیلڈر:- منپریت سنگھ، وویک ساگر پرساد (نائب کپتان)، وشنو کانت سنگھ، نیل کانت شرما، شمشیر سنگھ، محمد راحیل موسین، راجندر سنگھ فارورڈز، مندیپ سنگھ، ابھیشیک، سکھجیت سنگھ، آدتیہ ارجن لالگے اور دلپریت سنگھ اور شیلانند لکڑا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.