پرنسپل جنرل سکریٹری نے پارٹی کی رکنیت دلائی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 20اکتوبر: چترا کے سابق ایم ایل اے جناردن پاسوان اتوار کو دہلی میں ایل جے پی (رام ولاس) میں شامل ہوگئے۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری عبدالخالق نے جھارکھنڈ کے ریاستی صدر بیرندر پردھان کے ساتھ جناردن پاسوان کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔پارٹی میں شمولیت کے بعدپرنسپل سیکرٹری جنرل عبدالخالق اور جھارکھنڈ کے ریاستی صدر بیرندر پردھان کے ساتھ جناردن پاسوان نے لوک جن شکتی پارٹی (آر) کے قومی صدر اور مرکزی حکومت میں وزیر چراغ پاسوان سے ملاقات کی اور چترا اسمبلی کے لیے اپنا دعویٰ پیش کرتے ہوئے پارٹی کے نشان کی درخواست کی۔ قابل ذکر ہے کہ جناردن پاسوان نے 1995 میں جنتا دل کے ٹکٹ پر چترا اسمبلی حلقہ سے پہلی بار الیکشن جیتا تھا۔ اس کے بعد وہ پھر سال 2009 میں آر جے ڈی سے چترا کے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ انہوں نے آر جے ڈی کے ٹکٹ پر 2014 کا اسمبلی الیکشن بھی لڑا تھا۔ چترا اسمبلی سیٹ ایس سی کی مخصوص نشست ہے۔ اس سیٹ پر پاسوان کے ووٹروں کی تعداد بھی اچھی رہی ہے، بہار سے قربت کی وجہ سے بہار کی سیاست پر بھی اثر پڑا ہے۔