Saturday, December 6, 2025
ہومNationalتلنگانہ میں ریاستی اسمبلی چناﺅ کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہونے سے پہلے...

تلنگانہ میں ریاستی اسمبلی چناﺅ کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہونے سے پہلے ہی چناﺅ مہم شروع

تلنگانہ میں ریاستی اسمبلی چناﺅ کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہونے سے پہلے ہی سیاسی پارٹیوں نے چناﺅ مہم شروع کردی ہے۔ سبھی بڑی سیاسی پارٹیوں نے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے سے پہلے اعلیٰ سطح کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔119 رکنی تلنگانہ اسمبلی کیلئے پولنگ اگلے ماہ کی 30 تاریخ کو ڈالے جائیں گے۔

اسمبلی چناﺅ کیلئے نوٹیفکیشن کی تاریخ جیسے جیسے قریب آتی جارہی ہے ریاست میں سبھی سیاسی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کے ناموں کے اعلان سے پہلے ہی انتخابی مہم تیز کردی ہے۔ بھارت راشٹر سمیتی کے سربراہ اور ریاستی وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راﺅ نے دو دن پہلے Husnabad میں اپنی پارٹی کیلئے انتخابی مہم کا آغاز کیا اور کَل Jangaon اور Bhongir میں ریلیاں نکالیں۔ انہوں نے عوام سے ووٹ ڈالنے کیلئے اپیل کی اور کہا کہ وہ پوری ذمہ داری سے ووٹ ڈالیں۔ بھارت راشٹر سمیتی نے اپنا منشور جاری کردیا ہے اور چار سے پانچ حلقوں کو چھوڑ کر تمام امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری طرف بی جے پی نے مرکزی وزیر اور پارٹی کے سینئر لیڈر امت شاہ نے Adilabad سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات