بھاگل پور،17اکتوبر (راست) بھاگل پور کے محلہ برہ پورہ میں شاہینہ میموریل اسکول میں ’یوم سر سید‘ کا انعقاد اردو ایکشن کمیٹی بھاگلپور اور شاہینہ داؤد ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا۔ اس کی صدارت اردو ایکشن کمیٹی بہار کے رکن عاملہ ڈاکٹر حبیب مرشد خاں نےکی اور خصوصی خطاب حاجی داؤد علی عزیز صدر اردو ایکشن کمیٹی بھاگلپور و چیئرمین شاہینہ داؤد ایجوکیشنل ٹرسٹ کا ہوا۔ حافظ غلام ربانی کی تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوا اور ڈاکٹر نیر حسن نے سامعین کا استقبال کیا۔ حاجی داؤد علی عزیز نے بچوں اور سامعین کے درمیان سر سید احمد خان کی خدمات کا مختصر میں تعارف رکھتے ہوئے کہا کہ اگر سر سید احمد خان نے مسلمانوں کی رہنمائی نہیں کی ہوتی تو ہماری تعلیم کا معیار آج اور بھی گھٹیا ہوتا۔ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ان کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرتے ہوئے تعلیم حاصل کریں جو دینی اور دنیاوی دونوں ہو ۔ دنیاوی میں بھی ٹیکنیکل و میڈیکل ایجوکیشن خصوصی طور پر ہم حاصل کریں اور اپنے بچوں کو اس جانب راغب کریں۔ سر سید احمد خان نے بڑی جانفشانی سےعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی قائم کی اور آج یہ ایک مثالی بین الاقوامی تعلیمی ادارہ ہے۔ ہمیں بھی ہر جگہ چھوٹی بڑی تعلیم گاہوں کا قیام کرنا چاہیے اور جو پہلے سے قائم ہیں ان کا معیار اور بلند و اعلی بنانے کی کوشش ہو۔ صدارتی پیغام میں حبیب مرشد نے متحد ہوکر تعلیمی ماحول بنانے پر زور دیا۔ساتھ ہی چھوٹے چھوٹے بچوں کو آسان الفاظ اور آسان جملوں میں پڑھنے پڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر بچے اور بچیوں کے درمیان مختلف اردو کے رسالے تقسیم کیے گئے۔ شاہینہ داؤد ایجوکیشنل ٹرسٹ کی ٹرسٹی محترمہ شاہینہ اختر نے شکریہ ادا کیا ۔ حاجی محمد بلال، آشنا ،روبانہ، طوبہ اور تمنا نے بھی مختصر میں تعلیم کی اہمیت پراپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں سر سید احمد خان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
26
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
آئین کے دیباچے سے ’سوشلزم‘ اور’ سیکولر‘ کے الفاظ کو ہٹانےکا مطالبہ کرنے والی درخواست پر فیصلہ 25 نومبر کو
نئی دہلی، 22 نومبر (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے آئین کے دیباچے سے 'سوشلزم' اور 'سیکولر' کے الفاظ کو ہٹانے...
گیانواپی کے سیل بند وضوخانہ کے اے ایس آئی کے سروے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ کا مسلم فریق کو نوٹس
نئی دہلی، 22 نومبر (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے وارانسی کے گیانواپی کمپلیکس میں سیل بند وضوخانہ کے اے ایس...
ضمانت کی شرائط میں نرمی کی سسودیا کی درخواست
سپریم کورٹ نے سی بی آئی، ای ڈی کو نوٹس جاری کیا نئی دہلی، 22 نومبر (یو این آئی) دہلی...
شہریوں میں’ قوم سب سے پہلے‘ کا احساس پیدا کرنا ضروری
حیدرآباد میں ثقافتی میلے ’لوک منتھن،میں صدر جمہو ریہ مر مو کی افتتاحی تقریر حیدرآباد 22 نومبر (یو این آئی...