Jharkhand

رانچی کے مین روڈ میں زیورات شو روم ’سرسوان جیولرز‘ کا افتتاح ہوا

12views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 17اکتوبر: جیولر سشیل کمار گپتا نے راجدھانی رانچی کی مین رود پر اپنا چوتھا شوروم سرسوان جیولرز شروع کیا ۔ اس خاص موقع پر مشہور اداکارہ ہیما مالنی اور ایشا دیول مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھیں۔ تقریب کا آغاز اداکارہ ہیما مالنی اور ایشا دیول نے چراغاں کرکے کیا۔ سرسوان جیولرز کے شوروم کا افتتاح خاندان کے سب سے بڑے ہنومان پرساد ڈیڈونیا نے کیا۔ افتتاح کے ساتھ ہی مہمانوں کی تفریح ​​کے لیے دلچسپ پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔
ہیما مالینی پہونچیں رانچی، مین روڈ گھنٹوں جام
بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی اور ان کی بیٹی ایشا دیول جمعرات کو رانچی پہونچیں۔ رانچی پہونچتے ہی ان کے مداحوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ دونوں نے ہاتھ ہلا کر کے مداحوں کا مبارکباد قبول کیا۔ ہیما مالنی اور ایشا دیول دارالحکومت رانچی کی مین روڈ پر ایک شوروم کا افتتاح کرنے پہنچی تھیں۔ اس دوران ان کے مداحوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ شو روم کے باہر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع تھی۔ جس کے باعث ٹریفک کا نظام بھی چند گھنٹوں تک متاثر رہا۔ اس سے پہلے ہیما مالنی نے رانچی کے سلی میں منعقد گونج مہوتسو میں حصہ لے چکی ہیں۔ یہ دوسری بار ہے جب ہیما مالنی رانچی پہونچی ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.