نیشنل سینٹرآف ایکسیلنس اسٹیڈیم کے فیز-2 اور فیز-3 کی افتتاحی تقریب 20اکتوبر ، فیز 1 کا افتتاح 2023میں کرچکے ہیںوزیر اعظم
وارانسی، 16 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی دیوالی سے پہلے اپنے پارلیمانی حلقے پوروانچل کے کھیلوں سے محبت کرنے والوں کو بڑا تحفہ دیں گے۔ 20 اکتوبر کو وارانسی کے اپنے دورے کے دوران سگرا کے ڈاکٹر سمپورنانند اسٹیڈیم میں نیشنل سینٹرآف ایکسیلنس اسٹیڈیم کے فیز-2 اور فیز-3 کا افتتاح کرنے کی تجویز ہے۔ مسٹر مودی 2023 میں فیز 1 کا افتتاح کرچکے ہیں۔
اسٹیڈیم کی تعمیر سے 20 سے زائد کھیلوں کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع ملے گا۔ ڈاکٹر سمپورنانند سگرا اسپورٹس اسٹیڈیم کو 325.65 کروڑ روپے کی لاگت سے دوبارہ تیار کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم کی عمارت گریہا کے معیار کے مطابق بنائی گئی ہے۔
اس اسٹیڈیم کی تعمیر سے پوروانچل کی مٹی سے مزید بین الاقوامی کھلاڑی ابھریں گے۔ کاشی میں ایک ملٹی اسپورٹس، کثیر سطحی جدید انڈور اسٹیڈیم تعمیر کیا گیا ہے۔
اسمارٹ سٹی کے چیف جنرل مینیجر ڈاکٹر ڈی واسودیون نے کہا کہ ڈاکٹر سمپورنانند سگرا اسپورٹس اسٹیڈیم کی دوبارہ تعمر 325.65 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تین مرحلوں میں کی گئی ہے۔ اسٹیڈیم میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں سہولیات ہوں گی۔
پوروانچل کے کھلاڑی اب بین الاقوامی میچ وارانسی میں ہی دیکھ سکیں گے۔ اسپورٹس کمپلیکس میں جم، سپا، یوگا سینٹر، پول بلیئرڈس اور کیفے ٹیریا کے ساتھ بینکوئٹ ہال جیسی سہولیات بھی ہیں۔ ملٹی اسپورٹس، ملٹی لیول جدید انڈوراسٹیڈیم کو معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پیرا سپورٹس کے مقابلے بھی یہاں کرائے جا سکتے ہیں۔ پہلے مرحلے کی تعمیر تقریباً 109.36 کروڑ روپے کی لاگت سے کی گئی تھی۔ دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تعمیر تقریباً 216.29 کروڑ روپے سے ہوگی۔