International

یہودی مسافروں کو روکنے پر لفتھانزا ایئر لائن پر 40 لاکھ ڈالر کا جرمانہ

27views

واشنگٹن، 16 اکتوبر (یو این آئی) جرمن ایئر لائن لفتھانزا پر مئی 2022 میں فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر 128 یہودی مسافروں کے ساتھ مبینہ طور پر امتیازی سلوک کے معاملے میں 40 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور کمپنی نے یہ جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔یہ اطلاع منگل کو امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے دی۔یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن (ڈی اوٹی) نے ایک میڈیا ریلیز میں کہا ہے کہ لفتھانزا ایئر لائن کے ملازمین نے روایتی آرتھوڈوکس یہودی لباس میں ملبوس 128 مسافروں میں سے کچھ کے ذریعہ مبینہ بدسلوکی کی وجہ سے انہیں کنیکٹنگ فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا تھا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔یو ایس ٹرانسپورٹیشن سیکریٹری پیٹ بٹگیگ نے کہا، “سفر کے دوران کسی کو بھی امتیازی سلوک کا سامنا نہیں کرنا چاہیے اور آج کی کارروائی ایئر لائن انڈسٹری کو واضح پیغام دیتی ہے کہ ہم مسافروں کے شہری حقوق کی خلاف ورزی ہونے پر تحقیقات اور کارروائی کے لیے تیار ہیں۔” طویل تاخیر پرنکیل کسنے سے لے کر مسافروں کو مناسب طریقے سے ری فنڈ کو یقینی بنانے تک، ہمارے محکمے نے ایئر لائنز کو مسافروں کے ساتھ ان کے سلوک کیلئے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے ہماری نفاذ کی کوششوں کو مضبوط کیا ہے اور ہم صنعت کو مسافروں کے ساتھ منصفانہ اورقابل احترام خدمت فراہم کرنے کے لئے ترغیب دینا جاری رکھیں گے۔محکمہ کو یہودی مسافروں کے ساتھ 40 سے زیادہ امتیازی سلوک کی شکایات موصول ہوئیں، جنہوں نے مئی 2022 میں نیو یارک میں جان ایف کینیڈی ہوائی اڈے سے پرواز کے لئے ٹکٹ لیا تھا، جس کا جرمنی کے فرینکفرٹ میں ایک اسٹاپ تھا اور بوڈاپیسٹ، ہنگری آخری منزل تھی۔شکایات کی ڈی اوٹی تحقیقات نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ لفتھانزا نے پہلی پرواز میں 128 یہودی مسافروں میں سے کچھ کی طرف سے مبینہ بدسلوکی کی بنیاد پر ان یہودی مسافروں کو بوڈاپیسٹ کا اگلا سفر مکمل کرنے سے روک دیا۔پہلی پرواز کے دوران، کپتان نے لفتھانزا سیکیورٹی کو الرٹ کیا کہ کچھ مسافر عملے کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہے ہیں اور بوڈاپیسٹ کے لیے دوسری پرواز سے جڑ رہے ہیں، حالانکہ بعد میں لفتھانزا کسی بھی مسافر کی شناخت کرنے میں ناکام رہی، جو عملے کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہا تھا۔سیکورٹی الرٹ کے نتیجے میں بوڈاپیسٹ جانے والے 100 سے زائد مسافروں کے ٹکٹ منسوخ ہو گئے، جس کے بعد مسافروں کو فرینکفرٹ میں اپنی اگلی طے شدہ پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ جن مسافروں کے ٹکٹ روکے گئے وہ سب یہودی تھے۔پرواز کی نافرمانی کرنے والوں کے نام جاری نہیں کیے گئے اور لفتھانزا کے عملے نے تسلیم کیا کہ پورے گروپ کو لے جانے سے انکار کے نتیجے میں ان مسافروں کو بھی باہر رکھا گیا، جنہوں نے ایل ایچ 401 پر عملے کی ہدایات پر عمل کیا تھا۔ کمپنی نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ہر مسافر کو انفرادی طور پر مخاطب کرنا عملی نہیں تھا۔ڈی اوٹی کا ایوی ایشن کنزیومر پروٹیکشن آفس تمام مسافروں کے لیے بلا امتیاز پروازوں کو یقینی بنانے کے لیے اپنے حقوق کا بھرپور طریقے سے استعمال کرنا جاری رکھے گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.