Sports

آسٹریلیا کو اس کے گھر پر ہرانے سے بڑا کوئی احساس نہیں : پنت

13views

ممبئی، 16 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کا ماننا ہے کہ آسٹریلیا کو گھر پر شکست دینے کے احساس سے بڑا کچھ نہیں ہو سکتا۔اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے پنت نے کہا کہ جب آپ آسٹریلیا جاتے ہیں تو آپ کو باؤنس اور شارٹ پچ والی گیندوں سے نمٹنے پر زیادہ کام کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہاں کی وکٹیں اور ماحول مختلف ہوتا ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ آپ جیتیں، اس لیے آسٹریلیا جا کر انہیں گھر پر ہرانے سے بڑا کوئی احساس نہیں ہے۔”انہوں نے کہا، “عام طور پر آسٹریلیا ایک ٹیم کے طور پر کھیلتی ہے۔ وہ آپ کو آسانی سے کچھ نہیں دیتے۔ وہ جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں۔ اس لیے ان کے خلاف جارحانہ ذہنیت کی ضرورت ہے، یعنی میں پہلا مکا نہیں ماروں گا، لیکن اگر کوئی مجھ پر پہلا مکا مارے گا تو میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔‘‘آسٹریلیا کے اپنے آخری دورے کے دوران گابا ٹیسٹ میں اپنی اننگز کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “مجھے نہیں معلوم کہ اس کے بارے میں کیا کہنا ہے۔ لیکن میں ہمیشہ اپنی پوری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔کبھی کبھی، ایسی کارکردگی ہوتی ہے جو آپ کو ساری زندگی یاد رہتی ہے، اور میرے لیے، ان میں سے ایک گابا ٹیسٹ ہے۔ اس وقت، مجھے احساس نہیں تھا کہ یہ کتنا اہم ہے، روہت بھائی وہاں تھے، اور انہوں نے مجھ سے کہا، ‘تم نہیں جانتے کہ تم نے کیا کیا ہے۔ میں ان سے کہہ رہا تھا کہ ، میں نے کیا کیا ہے؟ میرا مقصد صرف میچ جیتنا تھا۔ روہت بھائی بولے، بعد میں سمجھ میں آئے گا کہ تم نے کیا کیا ہے۔ اب، جب بھی میں لوگوں کو گابا میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنتا ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ ان کا کیا مطلب تھا اور یہ کتنا اہم تھا۔انہوں نے کہا”میں ایک وقت میں ایک سیریز کے بارے میں سوچتا ہوں،” ۔ ہم سال میں تقریباً 365 دن کھیلتے ہیں، اس لیے کرکٹ ہمیشہ ہمارے ذہنوں میں رہتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کا دورہ آسٹریلیا 22 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کا پہلا میچ 22 سے 26 نومبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.