Sunday, December 7, 2025
ہومJharkhandآئی جے اے کی جھارکھنڈ یونٹ نے رانچی کے ایس ایس پی...

آئی جے اے کی جھارکھنڈ یونٹ نے رانچی کے ایس ایس پی کو اعزاز سے نوازا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 15اکتوبر: صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئےوقف اکھل بھارتیہ تنظیم ’انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن‘ کی جھارکھنڈ یونٹ نے رانچی کے سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندن سنہا کو ان کے بہترین کام کے لیے اعزاز سے نوازا۔ تنظیم کے جھارکھنڈ ریاستی صدر دیوآنند سنہا کی قیادت میں وفد نے ایس ایس پی کااستقبال کیا۔ راجدھانی میں بہتر امن و امان برقرار رکھنے، جرائم پر قابو پانے اور سماجی ہم آہنگی کے لیے کیے گئے کام کو سراہا۔ سنہا کو تنظیم نے پھولوں کا گلدستہ ، شال اور یادگاری نشان سے نوازا۔ اس موقع پر تنظیم کے ریاستی صدر دیوانند سنہا نے فیصلہ کیا کہ جھارکھنڈ کے دیگر اضلاع کے اعلیٰ انتظامی افسران کو ہر سال بہترین سروس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس موقع پر سینئرصحافی نول کشور سنگھ، آئی جے اے کے ریاستی نائب صدر مدھو سنہا، رفیع سمیع، ڈاکٹر پوجا سنہا، پیوش کمار، سوربھ رائے، مسکان اور وجے دت پنٹو موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات