رانچی، 14 اکتوبر (یو این آئی) جھارکھنڈ کے چیف منسٹر ہیمنت سورین آج ریمس پہنچے، جہاں انہوں نے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں زیر علاج چترا کے ایم پی کالی چرن سنگھ کی صحت کے بارے میں معلوم کیا اور ان سے بات چیت کرکے ان کی خیریت لی۔وزیر اعلیٰ نے ریمس کے پیئنگ وارڈ میں داخل گووا فائرنگ کے شہید (مغربی سنگھ بھوم ضلع کے نوامونڈی کے رہنے والے) کی اولاد درگوریہ سرکا کی صحت کے بارے میں بھی معلومات لی اور ان سے بات چیت کرکے ان کی خیریت لی۔ وزیر اعلیٰ نے ایم پی کالی چرن سنگھ اور شہید کی اولاد شری درگوریہ سرکا کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔اس موقع پر چیف منسٹر سورین نے زیر علاج دیگر مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں سے کہا کہ ریمس انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ پوری تندہی اور عزم کے ساتھ مریضوں کو معیاری طبی خدمات فراہم کرے۔ وزیراعلیٰ نے وہاں موجود ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ تمام مریضوں کو بہتر علاج اور صحت کی ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔



