National

میسور-دربھنگا ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکراگئی

31views

دو بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی، 19 افراد زخمی

تروولور، 13 اکتوبر:۔ (ایجنسی) میسور سے دربھنگہ جارہی باگمتی ایکسپریس (میسور - دربھنگہ ایکسپریس 12578) کاورپیٹائی ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس تصادم کے بعد مسافرین سے بھری دو بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے مسافرین میں کشیدگی پھیل گئی۔ حادثہ کے بعد تقریباً 12 سے 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اطلاعات کے مطابق مسافر ٹرین 8.30 بجے کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔  ٹرین حادثے کی وجہ سے چنئی سنٹرل ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہونے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق مال گاڑی کاوارائی پیٹائی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تھی کہ مسافر ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں عملہ محفوظ ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایکسپریس ٹرین ایک لوپ لائن میں گھس پڑی اور وہاں کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حکام کے مطابق حادثہ میں کم از کم 19 افراد زخمی ہو گئے۔ ریلوے حکام نے مزید کہا کہ حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کسی زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

ہیلپ لائن نمبر جاری
میسور-دربھنگہ ایکسپریس حادثے کے بعد چنئی ڈویژن میں ہیلپ لائن نمبر 04425354151، 04424354995 جاری کیے گئے ہیں۔ ریلوے حادثے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے دیے گئے ہیلپ لائن نمبر سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.