پاکوڑ 10 اکتوبر: ضلع الیکشن آفیسر کم ڈپٹی کمشنر منیش کمار نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مہیش پور پارک کے اہم پولنگ اسٹیشنوں پر بنیادی سہولیات اور حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں ضروری انتظامات کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق پولنگ بوتھ پر بجلی، پانی، بیت الخلاء اور معذور افراد کے لیے ریمپ وغیرہ کا انتظام ہونا ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرس کو ووٹ ڈالنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونی چاہیے۔ اس کے لیے متعلقہ حکام تمام تیاریاں بروقت مکمل کریں تاکہ انتخابات کو پرامن، منصفانہ اور شفاف طریقے سے منعقد کیا جا سکے۔ضلع الیکشن آفیسر کم ڈپٹی کمشنر منیش کمار نے مغربی بنگال کی سرحدی سونارپارہ چیک پوسٹ کا معائنہ کیا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کا رجسٹریشن ضروربالضرور چیک کیاجائےاور گاڑیوں کے خفیہ جگہوں کو بھی چیک کریں۔ اگر کوئی قابل اعتراض مواد یا رقم ملے تو اسے ضبط کر کے ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ گاڑی کے چیک رجسٹر کو بھی صحیح طریقے سے رکھیں۔ اس کے علاوہ امن و امان کے لیے تعینات پولس اہلکاروں کو ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر اعلیٰ افسر کو مطلع کریں اور کارروائی کو یقینی بنائیں۔ اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ لینڈ ریفارمز ڈپٹی کلکٹر منیش کمار، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر سدھارتھ یادو، سرکل آفیسر سنجے سنہا، سب ڈویژنل پولس آفیسر وجے کمار موقع پر موجود تھے۔
69
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ہیمنت حکومت پٹرول ،ڈیزل پر سیس ٹیکس نہیں بڑھائے گی
وزیر خزانہ رادھا کرشنا کشور نے ٹیکس میں اضافے کے امکانات کو مسترد کر دیا جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 26...
میّاں سمّان اسکیم کو لیکر اپوزیشن غلط فہمیاں پھیلا رہی ہے: دپیکا پانڈے
جدید بھارت نیو زسروسگریڈیہہ، 26 دسمبر:۔ ریاستی دیہی ترقی کی وزیر دپیکا پانڈے سنگھ نے کہا کہ جھارکھنڈ حکومت کا...
فوج کے افسران نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سے ملاقات کی
جدید بھارت نیوز سروس رانچی، 26 دسمبر:۔ آرمی افسران نے جمعرات کو وزیر اعلی کے رہائشی دفتر میں سی ایم...
ایس پی نے پولیس چوکی کا معائنہ کیا
جوانوں کے حوصلہ افضائی کی جدید بھارت نیوز سروسلاتیہار، 26 دسمبر:۔ ضلع کے حفاظتی انتظامات کو مضبوط بنانے کے لیے...