National

ہریانہ ووٹوں کی گنتی کے رجحانات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر

59views

سست رفتار سے اپ لوڈ کیے جا رہے ہیں: کانگریس

الیکشن کمیشن نے ہریانہ میں ووٹوں کی گنتی پر جے رام کے الزامات کو مسترد کر دیا

نئی دہلی، 8 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے رجحانات کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سست رفتاری سے اپ لوڈ کیا جا رہا ہے پارٹی کا کہنا ہے کہ شاید حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے ریاستی انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے ایسا کیا جا رہا ہے پارٹی کے ترجمان جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا ’’لوک سبھا نتائج کی طرح ہریانہ میں بھی انتخابی رجحانات کو جان بوجھ کر الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سست رفاتی سے شیئر کیا جارہا ہے، کیا بی جے پی انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے؟‘‘ہریانہ میں اب تک کے رجحانات کے مطابق بی جے پی 49 سیٹوں کے ساتھ آگے ہے جبکہ کانگریس 35 سیٹوں کے ساتھ بی جے پی سے پیچھے ہے۔
الیکشن کمیشن نے منگل کو کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج اور ممبر پارلیمنٹ جے رام رمیش کے اس الزام کو مسترد کر دیا کہ کمیشن اپنی ویب سائٹ پر ہریانہ قانون ساز اسمبلی انتخابات کی گنتی کے رجحانات کو سست رفتار سے جاری کر رہا ہے۔کمیشن نے اس سلسلے میں کانگریس کے لیڈر سے موصولہ میمورنڈم کو ووٹوں کی گنتی کے بارے میں بے بنیاد، غیر مصدقہ اور بدنیتی پر مبنی باتوں کو قابل اعتبار بنانے کی ایک چھپی ہوئی چال قرار دیا ہے۔ مسٹر رمیش نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ووٹوں کی گنتی کی رپورٹنگ کو سست کرکے ریاستی نوکر شاہی پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے۔الیکشن کمیشن کے پرنسپل سکریٹری ایس بی جوشی نے آج ووٹوں کی گنتی کے دوران مسٹر رمیش سے موصولہ تحریری شکایت پر کمیشن کے جواب میں کہا “ہریانہ کے تمام حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کے دوران ہر پانچ منٹ پر گنتی کے تقریباً 25 راؤنڈ اطلاعات کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ گنتی کے عمل کے بارے میں اطلاعات تیزی سے پھیلائی جا رہی ہیں۔”مسٹر جوشی نے مسٹر رمیش کو لکھے ایک خط میں کہا “مذکورہ بالا باتوں کے پیش نظر مجھے یہ بتانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ کمیشن کے ذریعہ ایک غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد اور غیر تصدیق شدہ بدنیتی پر مبنی بیانیہ پر قابل اعتبار بنانے کی آپ کی سازش کی کوشش کو دو ٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہیں۔”

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.