بیروت 08 اکتو بر (ایجنسی) اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کی سرحد پر اپنی زمینی افواج کو کمک فراہم کرنے اور متعدد سرحدی مقامات پر اپنی کارروائیوں کو وسعت دینے کے اعلان کے ساتھ ہی لبنان کے کئی قصبوں میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جھڑپوں اور چھاپوں نے سرحدی قصبوں یارون، یارین، کفر کرالاہ اور مارون الراس کے ساتھ ساتھ بلیدہ اور دیگر کونشانہ بنایا گیا۔نامہ نگار نے مزید کہا تین حملے جنوب میں واقع قصبے نبطیہ التحتا میں کیے گئے۔اسرائیلی بمباری سے بنت جبیل کے علاقے کے ساتھ ساتھ ساحلی شہرصور کو بھی نشانہ بنایا جہاں دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔دریں اثناء لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے حملے میں 10 فائر فائٹرز ہلاک ہو گئے جس نے جنوب میں یونین آف بنت جبیل میونسپلٹی کی عمارت کو نشانہ بنایا۔حزب اللہ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ بالائی الجلیل اور شہر حیفا کی طرف درجنوں راکٹ فائر کیے گئے۔جبکہ العربیہ/الحدث کے نامہ نگارنے وضاحت کی ہے کہ آج اسرائیل کی جانب داغے جانے والے میزائلوں کی تعداد 60 سے زائد ہوگئی ہے۔بعد ازاں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ جنوبی لبنان سے اسرائیل کی طرف تقریباً 135 میزائل داغے گئے۔تل ابیب نے جنوبی غزہ سے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی طرف سے داغے گئے متعدد راکٹوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم کچھ راکٹ اپنے اہداف پر جا گر۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر کل ہونے والی جھڑپوں میں ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔فوج نے پہلے اعلان کیا تھا کہ سرحد پر جھڑپ میں ایک فوجی بھی مارا گیا اور دو دیگر شدید زخمی ہوئے۔جنوبی لبنان میں محدود زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک تقریبا ایک ہفتے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔
18
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اقوام متحدہ کی عبوری فورس پر فوجی حملہ غلطی ہے
ایسے واقعات کو روکنے کی کوشش کی جا ئے گی: اسرائیلی وزیر خارجہ یروشلم، 17 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیلی...
اسرائیل انسانی ہمدردی کے مشن کو غزہ پہنچنے کی اجازت دے: ڈبلیو ایچ او
جنیوا، 17 اکتوبر (یو این آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ...
سلامتی کونسل: امریکی سفیر نے غزہ میں اسرائیل کی فاقہ کشی پالیسی کو ناقابل قبول قرار دیدیا
نیو یارک، 17 اکتوبر(اے یوایس) امریکی سفیر نے سلامتی کونسل اجلاس کے دوران غزہ میں اسرائیل کی فاقہ کشی پالیسی...
امریکا اسرائیل کو 17 ارب ڈالرز کی فوجی امداد دے چکا: اقوامِ متحدہ میں چینی مندوب
واشنگٹن، 17 اکتوبر(اے یو ایس) برطانیہ، فرانس اور الجیریا کی درخواست پر غزہ کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی...