81
غزہ 07 اکتو بر (ایجنسی) حماس کے زیرِ انتظام غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر نے بتایا کہ اتوار کی صبح غزہ کی پٹی میں ایک مسجد اور بے گھر لوگوں کو پناہ دینے والے ایک سکول پر اسرائیلی فضائی حملہ ہوا جس میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 93 دیگر زخمی ہو گئے۔وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح میں شہدائے الاقصیٰ اسپتال کے قریب مسجد اور سکول پر حملے ایسے وقت کیے گئے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان انکلیو میں جنگ کی پہلی برسی قریب آ رہی ہے۔اسرائیلی فوج نے خود اپنے بیان میں کہا کہ اس نے “حماس کے دہشت گردوں پر عین درست حملے” کیے جو دیر البلح کے علاقے میں ابن رشد سکول اور مسجد شہدائے الاقصیٰ میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کے اندر سے کارروائی کر رہے تھے۔