لیما، 05 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی نشانے باز دیویانشی نے خواتین کے 25 میٹر اسٹینڈرڈ پستول مقابلے میں اور سورج شرما نے مردوں کے اسٹینڈرڈ ویری ایشن مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔اس کے ساتھ پیرو کے لیما میں منعقدہ آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ 2024 کے تمغوں کی تعداد میں جمعہ کو ہندوستان کے تمغوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی۔ اس چمپئن شپ میں ہندوستانی پستول شوٹرز نے 25 میٹر معیاری پستول مقابلوں میں مزید پانچ تمغے جیتے جن میں دو سونے، ایک چاندی اور دو کانسہ کے تمغے شامل تھے۔خواتین کے 25 میٹر اسٹینڈرڈ پستول مقابلے میں دیویانشی نے (564) کے اسکور کے ساتھ طلائی، پریشہ گپتا (559) نے چاندی اور مانوی جین نے (557) کے اسکور کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔ ایک اور ہندوستانی شوٹر شیکھا چودھری (554) چوتھے نمبر پر رہیں۔دیویانشی نے مقابلے کے آغاز میں خواتین کے 25 میٹر پسٹل شوٹنگ مقابلے میں طلائی تمغہ بھی جیتا تھا۔اس دوران مردوں کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے سورج شرما نے اسٹینڈرڈ ویری ایشن میں 571 کے اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔شوٹنگ کا تعلق مشق سے ہے۔ کیوں کہ بغیر مشق کے کسی بھی خطاب کا جیتنا مشکل ہی نہیںناممکن ہے۔
24
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
76واں قومی سینئر، جونیئر، سب جونیئر ٹریک سائیکلنگ مقابلہ
جھارکھنڈ نے 4 گولڈ سمیت کل 7 تمغے حاصل کیے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 نومبر:۔ جھارکھنڈ نے تمل ناڈو...
ویسٹ انڈیز کا گھر پر سب سے بڑا رن جیز
انگلینڈ کو چوتھے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست دی گراس آئیلیٹ، 17 نومبر (یو این آئی) اوپنرز ایون...
روہت شرما پرتھ ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے
نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما 22 نومبر سے پرتھ میں شروع...
ایسٹرن ریجن انٹر یونیورسٹی ویمنس ہاکی مقابلہ
رانچی یونیورسٹی کی ٹیم میں چیمپئن بنی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 17 نومبر:۔ رانچی یونیورسٹی کی ٹیم نے ایسٹرن ریجن...