Jharkhand

این سی پی میں مفتی عبداللہ ازہر قاسمی کو ملی بڑی ذمہ داری

35views

جھارکھنڈ میں سنتھال پرگنہ کے انچارج بنائے گئے

رانچی: آئندہ جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن کو لیکر جھارکھنڈمیں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)بھی تیاریوں میں لگ گئی ہے۔ اس سلسلے میں این سی پی کے ذریعہ سبھی کمشنریوں کیلئے انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ مفتی عبداللہ زیر قاسمی کو سنتھال پرگنہ کا انچارج بنایا گیا ہے۔ انچارج بنائے جانے پر مفتی عبداللہ ازہر قاسمی نے پارٹی کے تمام سینئر لیڈروں، خاص طور پر شرد پوار اور راجیو کمار جھا کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ جس اعتماد کے ساتھ انہیں ذمہ داری گئی ہے اسے وہ پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ مفتی عبداللہ زہر قاسمی نہ صرف سنتھال پرگنہ کے سماجی اور سیاسی تانے بانے کو گہرائی سے سمجھتے ہیں بلکہ وہ اس خطے کے مسائل، چیلنجز اور ضروریات کو بھی بہت قریب سے جانتے ہیں۔ وہ عرصہ دراز سے علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں اور پارٹی نے انہیں اس اہم ذمہ داری سے نواز کر ان کی دانشمندی اور قائدانہ صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے۔
اس تقرری کے ساتھ ہی مفتی عبداللہ ازہر قاسمی نے ذمہ داری کو پوری لگن، دیانتداری اور محنت کے ساتھ نبھانے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ہر ممکن کوشش سے اس اعتماد کو بامقصد بنائیں گے اور پارٹی کی ترقی و توسیع میں اپنا کردار ادا کریں گے۔مفتی عبداللہ زہر قاسمی نے کہا کہمجھے پارٹی کے اصولوں اور پالیسیوں پر گہرا اعتماد ہے، اور وہ ذمہ داری اٹھانے کے لیے پوری طرح ہیں۔ سنتھال پرگنہ کے لوگوں کے ساتھ مل کر ہم ایک مضبوط اور ترقی یافتہ جھارکھنڈ کی سمت کام کریں گے۔مفتی عبداللہ ازہر قاسمی اس نئی ذمہ داری پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے تمام اراکین، عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباددی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.