Saturday, December 6, 2025
ہومSportsآسنسول ریلوے ڈویژن کے ڈی آر ایم چیتانند سنگھ نے

آسنسول ریلوے ڈویژن کے ڈی آر ایم چیتانند سنگھ نے

مدھو پور اسٹیشن کی کریو لابی اور سنٹرل کیبن کا معائنہ کیا

جدید بھارت نیوز سروس
مدھو پور، 4اکتوبر: مدھو پور آسنسول ریلوے ڈویژن کے ڈی آر ایم چیتناند سنگھ نے جمعہ کو مدھو پور ریلوے اسٹیشن اور سنٹرل کیبن کی کریو لابی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ریلوے کی جائیدادوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس دوران ڈی آر ایم چیتنانند سنگھ نے افسران کو اسٹیشن احاطے بشمول گارڈ اور ڈرائیور عملہ، لابی روم، ریسٹ روم، ویٹنگ روم، ریٹائرنگ روم، سلبھ کمپلیکس کے احاطے کی سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر ڈی آر ایم چیتانند سنگھ نے کہا کہ ریلوے کی وزارت مسافروں کی سہولت کے لیے سنجیدہ ہے اور ریلوے کی وزارت نے مدھو پور میں مسافروں کی سہولت کے لیے 46 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی گڈا تا آنند وہار ٹرین اس روٹ پر چلے گی اور مدھو پور اسٹیشن پر اسٹاپیج بھی ہوگا۔ اس موقع پر سینئرڈی ای ای،سینئرڈی ایم ای اویناش کمار، سینئرڈی این 2 وندنا سنہا، آر پی ایف کمانڈنٹ راہل راج،اسٹیشن منیجر ایس کے پاٹھک، ٹی آئی روی شیکھر، امردیپ کمار، کمار ابھیمانیو، آر پی ایف انسپکٹر ہریندر کمار سنگھ کے علاوہ دیگر افسران اور ریلوے اہلکار موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات