Jharkhand

غریبوں کے مسیحا تھے حاجی حسین انصاری : اقرارالحسن

16views

ہمیشہ یاد کیے جائیں گے حاجی صاحب – سولومن

جدید بھارت نیوز سروس
گڈا، 3 اکتوبر :گڈا – حاجی حسین انصاری مرحوم ایک سچے پکّے نیکدل رحم دل انسان اور رہنما تھے انکے دل میں ہمیشہ غریبوں کمزور طبقوں کیلئے درد رہتا تھا وزارت کے عہدے پر رہنے کے باوجود بھی عام آدمی کی طرح زِندگی گزارتے تھے ، یہ باتیں ضلع حج کمیٹی کے کارکنان کے زریعہ ضلع حج دفتر میں حاجی حسین انصاری مرحوم کیلئے سالانہ مجلسِ دعا برائے ایصال ثواب و تعزیعتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی اقلیتی کمیشن کے ممبر حاجی اقرار الحسن عالم نے کہی ۔
اِس موقع پر جھارکھنڈ ریاستی اقلیتی کمیشن کے وائس چیئرمین پرانیش سولومن نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم حاجی حسین انصاری ہمیشہ یاد کیے جائیں گے انکا شمار جھارکھنڈ کے عظیم رہنماؤں میں کیا جاتا رہا ہے ، آج وہ ہم سب کے بیچ نہیں ہیں مگر اُنکی یادیں اور کارناموں کو بُھلایا نہیں جا سکتا ، آج ضلع حج دفتر میں منعقد اُنکی یومِ وفات پر هملوگ انہیں دل سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اِس انعقاد کے لئے گڈا کے حج خدمت گاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
تعزیتی نشست میں امام جامع مسجد گڈا بازار مولانا آزاد مصباحی مفتی زاہد قاسمی ریڈ کراس سوسائٹی کے جنرل سکریٹری شاہد اقبال مکھیاں مولانا منصور ضلع حج کوڈنیٹر ابراہیم انصاری سبکدوش فوجی ایم ٹی عثمانی حاجی ماسٹر شہباز حاجی ماسٹر یوسف ہمایوں انصاری سید فردوس حسن منظور عالم احمد فیروز سمیت دیگر لوگ موجود تھے ۔ دعا کے بعد تعزیتی نشست کا اختتام ہوا خطبہ تشکّر ریڈ کراس کے سیکرٹری شاہد اقبال نے پیش کیا ۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.