International

ہمیں یا اسرائیل کو ٹارگٹ نہ کریں: امریکہ کا ایران کو انتباہ

28views

جی سیون ممالک کے سربراہان نے اسرائیل کے ساتھ امریکہ کی حمایت اور یک جہتی کو دہرایا

تل ابیب 03 اکتو بر :(ایجنسی) سلامتی کونسل میں اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے پر اجلاس میں امریکی سفیر کے اسلامی گارڈر کور پر سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا جب کہ ایران نے سلامتی کونسل کو اپنے خط میں کہا ہے کہ اس نے اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت صرف اسرائیلی فوجی تنصیبات کو ہدف بنایا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کو رپورٹرز کے اس سوال پر کہ آیا ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے جواب کی صورت میں وہ ایرانی تنصیبات پر کسی حملے کی حمایت کرتے ہیں، کہا ہے کہ ان کا جواب نفی میں ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بائیڈن کی جانب سے یہ تبصرہ ایسے موقع پر آیا جب جی سیون ممالک کے سربراہان نے بدھ کے روز ایک فون کال کے دوران ایران پر مزید پابندیوں کے بارے میں غور کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں اسرائیل اور اس کے عوام کے ساتھ امریکہ کی حمایت اور یک جہتی کو دہرایا۔
حالیہ مہینوں میں ایران نے غیر معمولی تحمل کا مظاہرہ کیا، روس
اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویسیلی نیبن زیا نے حالیہ مہینوں کے دوران ایران کے ’غیر معمولی تحمل ‘ کی تعریف کی اور کہا کہ اسرائیل پر میزائل حملے کو ’ایسے پیش نہیں کیا جا سکتا جیسے یہ سب کچھ خلا میں ہوا ہو، جیسے کہ کچھ نہیں ہو رہا ہے اور لبنان، اور غزہ اور شام اور یمن میں کچھ نہیں ہوا ہے‘۔نیبنن زیا نے کہا،’لیکن ایسا ہوا، اور اس کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں وسعت اختیار کرتے ہوئے تنازع کا ایک نیا، انتہائی خطرناک سلسلہ شروع ہوا‘۔اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر نکولس ڈی ریویئر نے کہا کہ فرانس چاہتا ہے کہ سلامتی کونسل ’اتحاد کا مظاہرہ کرے اور کشیدہ صورت حال میں کمی کے لیے یک زبان ہو جائے۔‘گوتریس نے کونسل کو بتایا کہ وہ اسرائیل پر ایران کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
دفاعی میزائل حملوں میں صرف فوجی اور سیکیورٹی تنصیبات کو ٹارگٹ کیا، ایران
منگل کو سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں، ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع میں اسرائیل پر حملے کا جواز پیش کیا، جس میں اسرائیل کی ’جارحانہ کارروائیوں بشمول ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزیوں کا حوالہ دیا۔ایران نے کونسل کو لکھا کہ، ’ایران نے ۔۔۔ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت عام شہریوں اور مسلح گرہوں کے درمیان امتیاز کے اصول کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے، اپنے دفاعی میزائل حملوں میں صرف حکومت کی فوجی اور سیکیورٹی تنصیبات کو ٹارگٹ کیا ہے‘۔اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے بدھ کے روز ایران کے اپنے دفاع کے دعویٰ کو مسترد کر دیا۔انہوں نے کونسل کے اجلاس سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ ’یہ شہری آبادی پر ایک نپاتلا حملہ تھا۔ اسرائیل اس طرح کی جارحیت کو دیکھتا نہیں رہے گا۔ اسرائیل جواب دے گا۔ ہمارا ردعمل فیصلہ کن ہو گا، اور ہاں، یہ تکلیف دہ ہو گا۔ لیکن ایران کے برعکس ہم مکمل طور پر بین الاقوامی قانون کے مطابق کارروائی کریں گے‘۔
ہمیں یا اسرائیل کو ٹارگٹ نہ کریں: امریکہ کا ایران کو انتباہ
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ ہمارے اقدامات دفاعی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کر دوں کہ ایرانی حکومت کو اس کے اقدامات کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور ہم ایران یا اس کے پراکسیز کو امریکہ یا اسرائیل کے خلاف مزید کارروائیاں کرنے کے خلاف سختی سے خبردار کرتے ہیں۔تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ سلامتی کونسل کو ایران کے حملے کی مذمت کرنی چاہیے اور ایران کی طاقت ور اسلامی گارڈز کور پر اس کی کارروائیوں کے سلسلے میں ’سنگین نتائج ‘ کا اطلاق کرنا چاہیے۔امریکی سفیر نے کہا کہ، ’یہ ہماری ایک اجتماعی ذمہ داری ہے، سلامتی کونسل کے ارکان کے طور پر، آئی آر جی سی پر دہشت گردی کی حمایت کرنے اور اس کونسل کی بہت سی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے پر اضافی پابندیاں عائد کریں‘۔
ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کروں گا، بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کو رپورٹرز کے اس سوال پر کہ آیا ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے جواب کی صورت میں وہ ایرانی تنصیبات پر کسی حملے کی حمایت کرتے ہیں، کہا ہے کہ ان کا جواب نفی میں ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بائیڈن کی جانب سے یہ تبصرہ ایسے موقع پر آیا جب جی سیون ممالک کے سربراہان نے بدھ کے روز ایک فون کال کے دوران ایران پر مزید پابندیوں کے بارے میں غور کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں اسرائیل اور اس کے عوام کے ساتھ امریکہ کی حمایت اور یک جہتی کو دہرایا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.