یروشلم، 03 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف آپریشن میں اپنے آٹھ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام اور تصاویر فراہم کیں۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں تین کیپٹن، دو اسٹاف سارجنٹ اور تین فرسٹ کلاس سارجنٹ شامل ہیں۔ ان سب کی عمریں 24 سال سے کم تھیں۔واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر حالات مزید خراب ہو گئے تھے۔اسرائیل نے گزشتہ پیر کے روز جنوبی اور مشرقی لبنان پر بڑے پیمانے پر حملے کیے تھے۔ آئی ڈی ایف کے چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی حلوی نے لبنان میں آپریشن کو ‘شمالی تیر‘ کا نام دیا ہے۔بعد ازاں حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کی جانب کئی راکٹ فائر کیے۔ مغربی ایشیا میں تنازعات میں یہ اضافہ 17-18 ستمبر کو لبنان میں پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں کی ایک سیریز سے پہلے ہوا، جس میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 3,500 دیگر زخمی ہوئے۔ گزشتہ ہفتے حزب اللہ نے بھی تصدیق کی تھی کہ اس کے سربراہ حسن نصر اللہ ایک روز قبل بیروت پر اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔
83
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ایرانی حکومت کا بدل رہا موقف، حجاب کے نئے قانون پر پابندی
واٹس ایپ اور گوگل پلے پر سے پابندی اٹھا لی گئی تہران، 25 دسمبر (ایجنسی): ایران، جو اپنے سخت انٹرنیٹ...
افغانستان میں پاکستان کے فضائی حملے؛درجنوں ہلاک
طالبان کی وزارت دفاع نے پاکستان کے فضائی حملے کا جواب دینے کی دھمکی دی کابل ۔ 25؍دسمبر۔ ایم این...
37 قاتلوں کی سزائے موت کو تبدیل کرنے پر ٹرمپ کی بائیڈن پر سخت تنقید
واشنگٹن، 25 دسمبر (یو این آئی) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو وفاقی سزائے موت کے 37...
آذربائیجان ایئر لائن کا طیارہ گر کر تباہ
اکتاؤ، 25 دسمبر(یو این آئی) قازقستان کے اکتاؤ میں بدھ کو ایک مسافر بردار طیارہ جس میں 72 افراد سوار...