جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 2 اکتوبر:۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے بی سی سی ایل ایریا 12 کے دہیباری پروجیکٹ میں کام کرنے والے پریتم کہار کو بڑی راحت دی ہے۔ بہار کولیری ورکرز یونین کے علاقائی سکریٹری ببلو داس نے کہا کہ پریتم کہار فروری 2027 میں ریٹائر ہونے والے تھے لیکن بی سی سی ایل انتظامیہ نے انہیں چھ سال قبل فروری 2021 میں من مانی سے ریٹائر کر دیا تھا۔ اس کے خلاف بہار کولیری ورکرس یونین نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ 3 سال کی قانونی جنگ کے بعد ہائی کورٹ نے پریتم کہار کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ ہائی کورٹ کے حکم پر انتظامیہ نے ملازم پریتم کہار کو بحال کرنے پر مجبور کر دیا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے سے پریتم کہار کے اہل خانہ اور یونین آفس میں جشن کا ماحول ہے۔ بدھ کے روز ممبران نے نیرسا میں یونین کے دفتر کے باہر جیت کا جشن منایا۔ پریتم کہار نے اس جیت کا کریڈٹ بہار کولیری ورکرز یونین کے جنرل سکریٹری سابق ایم ایل اے اروپ چٹرجی کو دیا۔
62
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جھارکھنڈ میں قبائلی اور مقامی زبانوں کی تدریس کیلئے مغربی بنگال سے رہنمائی حاصل کی جائے گی
وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم کی ملاقات کے بعد کیا گیا فیصلہ جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 25 دسمبر:۔ جھارکھنڈ حکومت نے...
وزیراعلیٰ نے شہید نرمل مہتو کو خراج عقیدت پیش کیا
جدید بھارت نیوز سروسانچی، 25 دسمبر: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ تحریک کے عظیم رہنما اور شہید نرمل مہتو...
کھونٹی میں افیون کی غیر قانونی کاشت کے خلاف کارروائی جاری
18 افراد کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج جدید بھارت نیوز سروسکھونٹی، 25...
مرکزی وزیر ڈاکٹر ایل مروگن نے محمد گنج ریلوے اسٹیشن زیر تعمیر ریلوے ٹنل کا معائنہ کیا
ریلوے افسران سے پروجیکٹ کے بارے میںلی جانکاری جدید بھارت نیوز سروسپلاموں،25؍دسمبر: مرکزی وزیر برائے مملکت اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی...