Jharkhand

جگسلائی میں واقع چائلڈ انگلش اسکول میں تعلیمی سمینار کا انعقاد

20views

سر سید احمد خاں یاد کیے گئے ۔ڈاکٹر افروز شکیل

جمشیدپور، 30ستمبر (راست) جمشیدپور کے جگسلائی میں واقع سینٹ چائلڈ انگلش اسکول کے زیر اہتمام ایک روزہ تعلیمی سیمنار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں خصوصی طور سے سر سید احمد خاں بانی علی گڑھ یونیورسٹی کے نام پر ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد طاہر حسین ،سماجی خدمت گار ڈاکٹر افروز شکیل ،علماء دین قاضی مشتاق ، امام و خطیب قادری مسجد کو سر سید ایوارڈ دے کر اعزاز سے سرفراز کیا گیا ۔ پروگرام کی شروعات کلام پاک کی تلاوت سے کی گئی ۔ سمینار میں سر سید احمد خاں کی زندگی پر مقررین نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔ دو حصوں میں تقسیم اس پروگرام میں خصوصی مقرر کی شکل میں ماہر تعلیم محمد طاہر حسین نے بچوں کو تعلیم کے تئیں بیدار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے بچوں کو چاہیے کہ تعلیم پر خصوصی دھیان دیں ۔ اور تعلیم یافتہ شخص ہی تعلیم یافتہ سماج کی تعمیر کر سکتا ہے ۔ قادری مسجد کے امام قاضی مشتاق نے کہا کہ آج کے بدلتے حالات میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی بے حد ضروری ہے ۔ سماجی خدمت گار ڈاکٹر افروز شکیل نے منتظمین شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام وقت بوقت ہوتے رہنے کی ضرورت ہے ۔ اس پروگرام میں خصوصی طور سے محمد ہارون،رضیہ بیگم،محمد حماد ،ایس خاں،راحت مونا سمیت کافی تعداد میں ممتاز لوگ موجود تھے ۔ پروگرام میں بچوں نے موجود سرپرستوں کے درمیان ثقافتی پروگرام کرکے محفل کو خوشنما بنا دیا ۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.