جنوبی جرمنی کی ریاست باویریا میں جمعہ کے روز مبینہ طورپر تارکین وطن کو لے جانے والی ایک وین الٹ جانے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
آسٹریا کی لائسنس نمبر پلیٹ والی اس وین میں بیس سے زائد افراد سوار تھے، جسے پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔ لیکن ڈرائیور نے اسے بھگا کر لے جانف کی کوشش کی، جس دوران یہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ پولیس کے ترجمان اسٹیفن سونٹاگ نے بتایا،”ڈرائیور اور لوگوں کو اسمگل کرنے والا شخص بچ گئے لیکن وہ زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔”
سونٹاگ نے کہا کہ پولیس کو اس بات کی کوئی اطلاع نہیں تھی کہ یہ لوگ کہاں سے آرہے تھے اور ان کی قومیت کیا ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔
یہ حادثہ جرمنی کی اے 94 موٹر ویپر ایمفنگ -والڈ کرائبرگ چوراہے کے قریب پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ پولیس کی چیکنگ سے بچ نکلنے کی کوشش کرنے سے قبل وین نے آسٹریا اور جرمنی کی سرحد سے میونخ کی طرف تقریباً 50 کلومیٹر کا سفر کیا تھا۔
وین کے ڈرائیور کو جب یہ اندازہ ہوا کہ پولیس کی نگاہ اس پر پڑ گئی ہے تو اس نے گاڑی کی رفتار تیز کردی۔ حکام نے میونخ جانے والی سڑکوں کو بند کردیا ہے اور ممکنہ قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔










Users Today : 212
Users Yesterday : 257
Users Last 7 days : 1580
Users Last 30 days : 2127
Users This Month : 2113
Users This Year : 2127
Total Users : 4563670