International

ہم ایک وسیع جنگ کی تیاری کر رہے ہیں:ایران

69views

ریاض،29ستمبر( ہ س)۔اتوار کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ پر لبنانی حزب اللہ کے رہ نما حسن نصراللہ کے قتل میں ملوث ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ نصراللہ کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں جو کچھ کر رہا ہے اس کی وجہ سے وہ امن حاصل نہیں کرسکتا۔عباس عراقچی نے کہا کہ “خطے میں بڑے پیمانے پر جنگ کے خطرے کے پیش نظر ہم چوکس ہیں”۔ انہوں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خطہ خطرناک اور انتہائی تشویشناک صورتحال سے گذر رہا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ سلامتی کونسل نے ثابت کیا ہے کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے سے قاصر ہے۔ہفتے کے روز ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ نے جماعت کے گڑھ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں ایک پرتشدد اسرائیلی حملے میں اپنے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ ایران نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد ہفتے کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔اقوام متحدہ میں ایرانی ایلچی امیر سعید ایروانی نے 15 رکنی سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ “ایرانی جمہوریہ اپنے سفارتی ہیڈ کوارٹر اور نمائندوں پر کسی بھی حملے کے خلاف سختی سے خبردار کرتا ہے جو کہ سفارتی اور ناقابلِ تسخیریت کے بنیادی اصول کی خلاف ورزی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے اہم قومی اور سلامتی کے مفادات کے دفاع کے لیے تمام اقدامات اٹھانے کے لیے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے موروثی حقوق کو استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کیمطابق ایرانی سفیرنے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ “اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں اور خطے کو ہمہ گیر جنگ میں جانے سے روکا جائے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.