بیروت،29ستمبر(ہ س)۔لبنانی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کی جمعہ کو بیروت کے قریب اسرائیلی بمباری میں ہلاکت کے بعد لبنان میں نگراں حکومت کے سربراہ نجیب میقاتی نے کہا ہیکہ ان کے ملک کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم جنگ بندی اور قرارداد 1701 کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔ جبکہ اسرائیل بیروت کے جنوبی مضافات اور لبنان کے مختلف علاقوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعے کوبیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں حزب اللہ کی قیادت کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بناتے ہوئے بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے اہم سینئر رہ نما ہلاک ہوگئے تھے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے ایک بیان میں کہا کہ ضاحیہ کے حملے میں نصراللہ کی موت واقع ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے جنوبی محاذ کے رہ نما علی کرکی اور ان کے ساتھ کئی دوسرے رہنما بھی مارے گئے۔طویل خاموشی کے بعد حزب اللہ نے ایک سرکاری بیان میں حسن نصراللہ کے قتل کی تصدیق کی جو 32 سال تک تنظیم کے سربراہ رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی قیادت اسرائیل کے خلاف “غزہ اور فلسطین کی حمایت اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں” جنگ جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی ذرائع نے اس سے قبل یہ اطلاع دی تھی کہ نصر اللہ کو دیگر سینئر رہ نماؤں کے ساتھ ساتھ ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کے ساتھ ’حزب اللہ کے سکیورٹی باکس‘ میں ہلاک کیا گیا تھا۔اسرائیلی طیاروں نے حارہ حریک میں حزب اللہ کی قیادت کے ہیڈکوارٹر پر 10 سے زیادہ بڑے بم گرائے۔ان بموں سے قلعہ بند سکیورٹی اسکوائر کے نام سے مشہور حزب اللہ کے کمپلیکس کو ملیا میٹ کردیا گیا۔
57
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
عالمی عدالت نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے
نئی دہلی، 21 نومبر:۔ (ایجنسی) بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، سابق وزیر دفاع یواو...
روس نے بین البرا عظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے؛ یوکرین کا دعویٰ
روس نے ایک ہائپر سونک میزائل اور سات کروز میزائل بھی فائر کیے ہیں جن میں سے چھ کو مار...
امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور اقوام متحدہ نے ہانگ کانگ میںجمہوریت کے حامی رہنماؤں کو سخت سزا دینے کی مذمت کی
بیجنگ ۔ 21؍ نومبر۔ ایم این این۔ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی حکومتوں نے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر...
جنگ کو روکے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہو گا: حماس
غزہ، 21 نومبر (یو این آئی)حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی...