مرنے والوں میں 5 کا تعلق ایک ہی خاندان سے
دوارکا، 29 ستمبر (ہ س)۔ دیو بھومی دوارکا ضلع کے پادر میں سنیچر کی دیر شام پیش ا?ئے سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں سمیت سات افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ اس حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں کھمبھالیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سڑک پر ایک جانور کے اچانک ا?نے کی وجہ سے بس ڈرائیور نے اسٹیئرنگ پر کنٹرول کھو دیا اور ڈیوائیڈر عبور کرتے ہوئے سامنے سے ا?رہی تین گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دو کاریں اور ایک بائک بس سے ٹکرا گئیں۔دوارکا-کھمبھالیہ شاہراہ پر دوارکا سے تقریباً 6 کلومیٹر دور برڈیا گاوں کے نزدیک ہفتہ کی رات تقریباً 8 بجے ایک پرائیویٹ ٹریول ایجنسی کی بس سڑک پر جانور کے ا?نے سے غیر متوازن ہو گئی۔ ڈرائیور نے بس کو موڑنے کی کوشش کی جس میں بس ڈیوائیڈر عبور کر کے سامنے سے ا?رہی دو کاروں اور ایک بائک سے ٹکرا گئی۔حادثے کے بعد بس الٹ گئی۔ حادثے میں مختلف گاڑیوں میں سوار 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ان میں سے 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ مرنے والوں میں ہیتل بین ٹھاکر (28)، پریانشی ٹھاکر (18)، تانیا ٹھاکر (3)، ریاجی ٹھاکر (2)، ویرین ٹھاکر، چراغ باریا (26) اور ایک اور نامعلوم خاتون شامل ہیں۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد گاندھی نگر ضلع کے پلسانا کلول گاوں کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ جبکہ چراغ باریا دوارکا ضلع کے برڈیا کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔حادثے کے بعد مختلف اضلاع سے ایمبولینسیں پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو کھمبھالیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جام نگر کی رکن پارلیمنٹ پونم ماڈم، وزیر ملو ویرا اور سینئر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ جام نگر کے جی جی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم زخمیوں کا علاج کر رہی ہے۔ صوبائی افسر انمول اوتے کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سبھی کا کھمبھالیہ اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔