National

اردو کسی مذہب یا فرقہ کی زبان نہیں بلکہ ہندستانی زبان ہے: ڈی ایم

30views

ضلع اردو زبان سیل ،جہان آباد کے زیر اہتمام اردوداں طلبا حوصلہ افزائی مسابقہ کا انعقاد

جہان آباد( راست) محکمہ کابینہ سکریٹریٹ،اردو ڈائرکٹوریٹ، حکومت بہار کے طلبا حوصلہ افزائی منصوبہ کے تحت ضلع اردو زبان سیل، جہان آباد کے زیر اہتمام اردو دا ں طلبا حوصلہ افزائی تقریری مسابقہ جہان آباد کلکٹریٹ احاطہ میں واقع گرام پلیکس بھون میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز ضلع مجسٹریٹ محترمہ النکرتا پانڈے نے شمع افروزی کے ذریعہ کیا۔مہمانان، حکم حضرات اور اعلیٰ افسران کا استقبال محمد نیاز،ترجمہ افسر بشمول انچاج افسر اردو زبان سیل، جہان آبادنے پودا پیش کرکے کیا۔ساتھ ہی انہوں نے حکومت بہار کے اس منصوبہ کی کی غرض و غایت بیان کی۔ـــضلع مجسٹریٹ محترمہ النکرتا پانڈےنے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو بہار کی دوسری سرکاری زبان ہے ۔ یہ کسی ایک فرقے یا مذہب کی نہیں،بلکہ یہ خالص ہندستانی زبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے گذشتہ دنوں ہندی دیوس منایا ہے اسی طرح ارد و کی ترقی کے لئے ہمیں بھی کام کرنا چاہئے۔انہوں نے اس پروگرام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔پروگرام میں موجود راجیو رنجن، ضلع اقلیتی فلاح افسر، اسٹیبلشمنٹ ڈپٹی کلکٹر اور ڈی ایس پی جہان آباد نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈی ایس پی موصوف نے کہا کہ مجھے اردو زبان سے کافی لگائو ہے۔ انہوں نے اردو سیکھنے کی کوشش کی لیکن وہ پوری طرح اردو نہیں سیکھ پائے جس کا انہیں افسوس ہے۔پروگرام میں حکم حضرات کی شکل میں ڈاکٹر عمران ارشد، پروفیسر ڈاکٹر توقیر عالم اور شاہین پروین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروفیسر توقیر عالم نے ضلع مجسٹریٹ سے گذارش کی کہ اپنے ضلع کے سبھی افسران اور دفاتر کے نام ہندی کے ساتھ ردو میں بھی لکھے جانے کی ہدایت دیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ضلع اردو سیل ،جہان آباد کو کشادہ دفتر مہیا کرانے کی سمت میںکارروائی کی ہدایت دیں۔شکیل احمد کاکوی کی نظامت میں طلبا وطالبات نے اپنی کاوشیں پیش کیں۔میٹرک زمرہ سے ۲۴ طالب علموں نے حصہ لیا۔طیبہ سیدہ نے اول، زینب علی ، افشاں حیدر او ر عبد اللہ عارفین نے دوسرا اور محمد سمیع اللہ، محمد زید عالم، محمد عاطف نسیم اور محمد ریحان عالم نے تیسرا مقام حاصل کیا۔انٹر میڈیٹ زمرہ میں کل ۲۵ طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔یاسمین پروین اول، تحریمہ شاہد، انشاء پروین اور سرور حسن نے دوسرا جب کہ افسانہ فضل، شبنم پروین کشفی اصدقی اور پائل کماری نے تیسرا مقام کیاصل کیا۔گریجویشن زمرہ میں کل ۱۶ طالب علموں نے حصہ لیا۔ ناز بانو نے اول مقام حاصل کیا جب کہ فلک ناز، ناظمہ پروین، کشش شیریں نے دوسرا ، فردوس اصدقی ، زیبا ناز، محمد فیاض عالم، صابر ین پروین نے تیسرا مقام حاصل کیا۔سبھی زمرہ کے اول، دوم اور سوم انعام حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے درمیان سرٹیفکٹ، میڈل اور حوصلہ افزائی رقم تقسیم کی گئی۔تمام شرکاء طالب علموں کو سند شرکت سے نوازا گیا۔ترجمہ افسر محمد نیاز نے سبھی مہمانوں اور حکم حضرات کا شکریہ ادا کیا خاص طو ر سے پروگرام کے ناظم شکیل احمد کاکوی، طارق فتح اور غلام اصدق کا شکریہ ادا کیا جو پروگرام کے آغاز سے اختتام تک موجود رہے۔انہوں نے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں تمام اردو عملے خاص طور سے ریحانہ پروین، نرنجن کمار، رشیدہ آرا، ملکہ پروین،محمد شمیم ،سخاوت علی انصاری،محمد کلام الدین وغیرہ موجو د تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.