نئی دہلی،27 ستمبر (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں ‘ہندی پکھواڑا’ کی مناسبت سے 24 ستمبر کو ہندی زبان میں مسابقۂ مضمون نگاری کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کونسل کے مختلف شعبوں سے 14ملازمین نے حصہ لیا آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق قومی کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے مسابقہ کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقعے پر پہلی، دوسری، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے شرکا کے علاوہ دو شرکا کو تشجیعی انعامات سے بھی نوازا گیا۔ تشجیعی انعام پانچ سو روپے نقد اور توصیفی اسناد کی شکل میں گلشن آنند اور مبشرہ خلیل کو دیا گیا، جب کہ گوروشانڈل نے پہلی، محمد افروز و فیضان الحق نے دوسری اور مشہود عالم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تینو ں کامیاب شرکا کو بالترتیب تین ہزار روپے، دو ہزار روپے، ایک ہزار روپے اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔ڈاکٹر شمس اقبال نے مسابقے میں کامیاب ہونے والے شرکا کو مبارکبا دپیش کی اور کہا کہ جو لوگ کامیاب نہیں ہوسکے، وہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ زبانیں ایک دوسرے کو جوڑنے کا کام کرتی ہیں۔ جو لوگ ہندی زبان سے واقف ہیں انھیں ہندی میں بھی دفتری کام کاج کرنا چاہیے۔اس موقعے پر کونسل کا عملہ موجود رہا۔
66
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
صدر جمہوریہ ہند نےملک بھر کے 17 بچوں کو پرائم منسٹر نیشنل چلڈرن ایوارڈ پیش کیا
نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعرات کو راشٹرپتی بھون کلچرل سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب...
کیجریوال سے ملنے آئے دہلی وقف بورڈ کے ائمہ اور مؤذن کو پولیس نے روک لیا
نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س)۔ 17 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے ناراض دہلی وقف بورڈ سے وابستہ ائمہ...
سوامتوا اسکیم 2 کروڑ پراپرٹی کارڈوں کا سنگ میل عبور کرے گی
وزیر اعظم نریندر مودی آج58 لاکھ سوامتو پراپرٹی کارڈوں کی تاریخی ای-تقسیم کی قیادت کریں گے نئی دہلی 26دسمبر(پی آئی...
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا
سری نگر، 26 دسمبر۔ ایم این این۔ صدر دروپدی مرمو نے بدھ کو کشمیر کے 12 سالہ گلوکار آیان سجاد...