یروشلم، 22 ستمبر (یو این آئی) لبنانی تحریک حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے رامات ڈیوڈ ایئربیس پر حملہ کیا، جو اکتوبر 2023 میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد حزب اللہ کا اسرائیل میں سب سے دور افتادہ نشانہ ہے اور اس سمت میں پہلی بار میزائل داغا گیا ہے۔الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں حزب اللہ کے بیان کے حوالے سے کہا کہ یہ لبنان کے مختلف علاقوں اور عام شہریوں کی ہلاکت کا جواب ہے۔17 اور 18 ستمبر کو لبنان کے مختلف علاقوں میں مواصلاتی آلات بشمول پیجرز اور ریڈیوز، واکی ٹاکی میں دھماکہ ہوا تھا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 37 افراد ہلاک اور 3000 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ مہلوکین میں لبنان میں ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی بھی شامل ہیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ بیک وقت ہزاروں آلات کے پھٹنے کی وجہ کیا تھی۔ حزب اللہ، لبنانی حکومت اور ایران نے ان دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے ان میں ملوث ہونے کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریا زاخاروا نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لبنان میں جو کچھ ہوا اسے دہشت گردی کی ایک بھیانک کارروائی اور بڑے تنازعے کو بھڑکانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
25
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
السنوار کی ہلاکت سے حماس میں افراتفری
جاں نشینی کیلئے پانچ امیدوار بیروت 18 اکتوبر (ایجنسی)اسرائیل کی جانب سے حماس کے سربراہ یحیی السنوار کی ہلاکت کی...
لبنان میں اسرائیلی فوج کو روس کے جدید ترین ہتھیار مل گئے : نیتن یاہو
تل ابیب 18 اکتو بر (ایجنسی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فرانس کے ایک اخبار کے ساتھ انٹرویو میں انکشاف...
حماس کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کیلئے اسرائیلی جرنیلوں کا منصوبہ سامنے آگیا
تل ابیب 18 اکتو بر (ایجنسی)اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا اور...
جنوبی لبنان میں کارروائی میں 55 اسرائیلی ہلاک
بیروت، 18 اکتوبر (یو این آئی) جنوبی لبنان میں زمینی مہم کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج کے نقصانات...