جنیوا، 21 ستمبر(اے یوایس)لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس میں بے ضرر ڈیوائسز کے غلط استعمال کو انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا گیا۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکرترک نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان پر حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں پر تشدد کے ذریعے دہشت پھیلانا جنگی جرم ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا عالمی قانون بے ضرر ڈیوائسز کے غلط استعمال کی ممانعت کرتا ہے۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مواصلاتی آلات کے ذریعے حملوں کے بعد اب دنیا میں کوئی محفوظ نہیں رہا، انتقام نہیں ہم انصاف چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل لبنان میں حزب اللہ کے اراکین سمیت سیولینز کے زیر استعمال پیجر ڈیوائسز دھماکوں سے پھٹ گئیں تھیں جس کے نتیجے میں درجن سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 4 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ حزب اللہ نے دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا۔
46
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
شامی حکومت کو ابھی سے کرفیو نافذ کرنا پڑ گیا
14 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد ہلاک دمشق، 26 دسمبر (یو این آئی) شام کی عبوری انتظامیہ نے بدھ کے...
موزمبیق کی جیل میں ہنگامہ، 33 افراد ہلاک، 1500 قیدی فرار
ماپوتو ، 26 دسمبر (یو این آئی) افریقی ملک موزمبیق کے دارالحکومت ماپوتو کی جیل میں اچانک ہنگامے پھوٹ پڑے،...
سفید گردن والاعقاب ڈھائی سو سال بعد باضابطہ طور پر امریکہ کا قومی پرندہ بن گیا
واشنگٹن، 26 دسمبر (یو این آئی) سفید گردن والے عقاب کو 250 سال بعد باضابطہ طور پر امریکی قومی پرندہ...
ایرانی حکومت کا بدل رہا موقف، حجاب کے نئے قانون پر پابندی
واٹس ایپ اور گوگل پلے پر سے پابندی اٹھا لی گئی تہران، 25 دسمبر (ایجنسی): ایران، جو اپنے سخت انٹرنیٹ...