Jharkhand

حج ہاؤس رانچی میں آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی تحفظ بیداری کانفرنس 6اکتوبر کو

71views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،20ستمبر : آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ 6 اکتوبر کو حج ہاؤس، کڈرو، رانچی میں ریاستی سطح کی تحفۃ بیداری کانفرنس کا انعقاد کرنے والاہے۔ پروگرام سے متعلق پیشگی معلومات فراہم کرتے ہوئے بورڈ ممبران نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کانفرنس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کریں گے۔ اس کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا فضل الرحیم مجددی کے علاوہ دیگر علماء کرام خطاب کریں گے۔ منتظمین اور بورڈ ممبران نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہند کی طرف سے لائے گئے وقف ترمیمی بل 2024 پر ملک کی ایک مخصوص کمیونٹی کے پانچ کروڑ سے زیادہ لوگوں نے آن لائن کے ذریعےلوک سبھا کے اسپیکر کے ذریعہ تشکیل کردہ جے پی سی کے سامنے مسلم پرسنل لا بورڈ کی کال پر اپنا احتجاج درج کرایا ہےاور آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ بھی اس ترمیمی بل کے خلاف ملک بھر میں اس طرح کی تقریبات منعقد کرکے مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو آگاہ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کا وفد جے پی سی سے مسلسل رابطے میں ہے اور اپنی رائے سے آگاہ کر رہا ہے کہ مذکورہ بل مسلم کمیونٹی کے مفاد میں نہیں ہے۔یہ امت مسلمہ کے ایمان کا معاملہ ہے۔اس کمیونٹی میں کسی بھی قسم کی مداخلت بالخصوص (مسلمانوں) کو برداشت نہیں ہوگا۔مرکزی حکومت اسے فوری اثر سے واپس لے۔پریس کانفرنس میں مولانا ابو طالب رحمانی، ڈاکٹر مجید عالم، ڈاکٹر مولانا محمد یاسین قاسمی، شیخ الحدیث مفتی نذر توحید، مفتی انور قاسمی، سینئرایڈوکیٹ عبدالالطان، مولانا شمس الحق سلفی وغیرہم نے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تمام اراکین نے شرکت کی۔ پروگرام میں آل انڈیا ملی کونسل جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری ریاض شریف اور مجلس علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری مفتی طلحہ ندوی بھی موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.