National

کھڑگے اور پرینکا نے دلتوں کے گھروں کو جلانے کے واقعہ کی مذمت کی

23views

نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بہار میں دلتوں کے گھروں کو جلائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے مسٹر کھڑگے نے کہا ’’بہار کے نوادہ میں مہادلت ٹولہ پر غنڈوں کی دہشت این ڈی اے کی ڈبل انجن والی حکومت کے جنگل راج کا ایک اور ثبوت ہے۔ یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ تقریباً 100 دلتوں کے گھروں کو آگ لگا دی گئی، فائرنگ کی گئی اور رات کے اندھیرے میں غریب خاندانوں کا سب کچھ چھین لیا گیا۔ دلتوں اور پسماندہ لوگوں کے تئیں بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کی سماج دشمن عناصر کی انتہائی بے حسی، مجرمانہ غفلت اور حوصلہ افزائی اب اپنے عروج پر ہے۔‘‘انہوں نے اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی تنقید کرتے ہوئےکہا کہ ’’وزیر اعظم مودی جی ہمیشہ کی طرح خاموش ہیں، نتیش جی اقتدار کے لالچ میں لاپرواہ ہیں اور این ڈی اے کی اتحادی پارٹیاں بھی لب ہلانے کو تیار نہیں ہیں۔‘‘محترمہ گاندھی نے کہا “بہار کے نوادہ میں مہادیت کے 80 سے زیادہ گھروں کو جلانے کا واقعہ انتہائی ہولناک اور قابل مذمت ہے۔ درجنوں راؤنڈز فائر کر کے اتنے بڑے پیمانے پر دہشت پیدا کرنا اور لوگوں کو بے گھر کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ریاست میں امن و امان مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ عام دیہی غریب لوگ عدم ​​تحفظ اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔‘‘حکومت سے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا’’میں ریاستی حکومت سے مانگ کرتی ہوں کہ ایسی ناانصافی کرنے والے غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور تمام متاثرین کی باز آباد کاری کی جائے۔‘‘

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.