Jharkhand

جھارکھنڈ بھر میں موسلادھار بارش جاری؛ ندیاں میں تغیانی

55views

ریاست کے چھ جنوبی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری؛ کئی کچے مکانات منہدم ، درخت گرے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، :۔ محکمہ موسمیات نے جھارکھنڈ میں بھاری بارش کی وارننگ دی تھی۔ اب پورے جھارکھنڈ میں موسلادھار بارش جاری ہے۔ جس کی وجہ سے ندی نالوں میں تغیانی ہے۔ لاتیہار ضلع کے مہواٹانڑ اور بروا ڈیہہ میں بارش سے بھاری نقصان کی خبر ہے۔ کئی اضلاع سے کچے مکانات کے گرنے کی اطلاعات ہیں۔ سڑکوں پر درخت گرنے سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جھارکھنڈ کے کئی حصوں میں شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
چھ اضلاع میں ریڈ الرٹ
محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جھارکھنڈ کے گملا، کھونٹی، رانچی، مشرقی سنگھ بھوم، مغربی سنگھ بھوم، سمڈیگا اضلاع کے مختلف حصوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ گڑھوا، پلاموں، لاتیہار، لوہردگا اور رانچی کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی دیگر اضلاع میں بھاری بارش کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔
لاتیہار ضلع کے کئی علاقوں میں نقصان
لاتیہار ضلع کے مہوا ٹانڑ اور بروا ڈیہہ میں طوفان اور بارش سے کافی نقصان ہوا ہے۔ برواڈیہہ میں تیز آندھی کے دوران درخت گرنے سے درگا منڈپ کا شیڈ ٹوٹ گیا اور 8 موٹر سائیکلیں دب گئیں۔ مہوا ٹانڑ- مدینی نگر کے درمیان گارو سڑک پر درخت گرنے کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔ مہوا ٹانڑ کی رنجدادا ندی کا پانی پل کے اوپر سے بہنے سے ٹریفک متاثر ہے۔ گڑھوا ضلع ہیڈکوارٹر میں دانرو ندی کا بہائو بھی تیز ہے۔
پلاموں میں بھی اثرات
پلاموں میں بھی موسلادھار بارش کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہے۔ ہری ہر گنج میں، NH 139 پر دوبتیا موڑ سے پپرا، حسین آباد تک سڑک پر بنے پل کے اوپر سے پانی بہہ رہا ہے۔ یہ پل بابھنڈی گاؤں کے قریب بترے ندی پر بنایا گیا ہے۔ لاتیہار ضلع کے مہوا ٹانڑ ہیڈکوارٹر سے 17 کلومیٹر دور ، جھارکھنڈ کی سب سے اونچے آبشار لودھ آبشار، بھی مون سون شروع ہونے کے وقت سے ہی اپنی شدید شکل میں نظر آ رہی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.