پٹنہ(راست )امیر شریعت مولانا سید فیصل ولی رحمانی نے گز شتہ روز پٹنہ میں را جیہ سبھا رکن مسٹر اُپندر کشواہا سے ملاقات کر کے انہیں وقف تر میمی بل کی خا میوں کی نشا ندہی کرتے ہو ئے ایک میمو رنڈم سو نپا، امیر شریعت نے مسٹر کشواہا کی تو جہ اس بات کی جانب بھی دلائی کہ ملک کے مسلمان کسی بھی قیمت پروقف تر میمی بل کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں ، کیو نکہ یہ صریحاً شر یعت میں مد اخلت کے مترادف ہےاور حکومت کو قطعی یہ حق حا صل نہیں ہے کہ وہ پہلے سے موجود وقف ایکٹ کے اہتمامات کومنسوخ کر دے۔میمو رنڈم میں اس بات کی تفصیل بتا ئی گئی ہے کہ مسلمان وقف تر میمی بل کی مخالفت کیو ں کر رہے ہیں۔مسٹر اُپندر کشواہا نےامیر شریعت کی باتیں پوری تو جہ سےسنیں اور یقین دہا نی کرا ئی کہ وقف تر میمی بل کے جن اہتمامات پر مسلمانوں کو اعتراض ہے، اس میں اصلاح کی پوری کو شش کی جا ئے گی۔اس موقع پردیگر علما ء حضرات اور مشہور سماجی کا رکن فضل امام ملک بھی مو جو د تھے۔



