National

حضرت امیر شریعت نے تحفظ اوقاف کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیااور اطمینان کا اظہار کیا

217views

پھلواری شریف ؍پٹنہ (راست) امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم جناب مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب نے آج ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ ،جھارکھنڈ و بنگال کے زیر اہتمام ۱۵؍ ستمبر کو باپو سبھا گار ہال نزدگاندھی میدان پٹنہ میں منعقد ہونے والے تحفظ اوقاف کانفرنس اور اسی دن ۱۵؍ستمبر کو بعد نماز مغرب المعہدالعالی ہال پھلواری شریف پٹنہ میں منعقد ہونے والے تحفظ مدارس کنونشن جس کی تیاری دو مہینہ سے جاری تھی وہ آخری مرحلہ میں پہونچ چکی ہے ،امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ نے آج مورخہ ۱۲؍ ستمبر کو دفتر پہونچ کر تیاریوںکا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا،اس کے بعد کانفرنس کے مقام باپوسبھا گار ہال اور گیان بھون پہونچے اور کانفرنس ہال کاجائزہ لے کر انتظام وانصرام سے جڑے لوگوں کو ضروری ہدایات دیں،انشاء اللہ یہ کانفرنس تاریخ ساز ہوگی ،ان دونوں اجلاس میں بہار،اڈیشہ ،جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے خواص کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے ،ضلع وار شرکت کرنے والے مہمانوں کے ناموں کی فہرستیں بھی موصول ہو چکی ہیں ،اور اسی کی روشنی میںریاستی اور ضلعی پیمانہ پر مہمانوں کے قیام اور انہیں اسٹیشنوں ، بس اڈوں اورہوائی اڈوں سے لانے لے جانے کا نظام بھی بنا دیا گیا ہے،اوریہ ساری تیاریاں اپنے آخری مرحلہ میں ہیں، انہوں نے کہاکہ امارت شرعیہ کے جملہ ذمہ داران وکارکنان دارالعلوم الاسلامیہ، المعہدالعالی ، پارا میڈیکل، آئی ٹی آئی ،ایف سی آئی روڈ ، ہاسپٹل کے طلبہ اساتذہ وملازمین کے علاوہ سبزی باغ پٹنہ، پھلواری شریف ،راجا بازار، وغیرہ سے سماجی کارکنان اپنی نگرانی میں رضا کاروں کی ٹیم کے ساتھ خدمت کیلئے مستعد ہیں، اب تک کی ترتیب کے مطابق کلکتہ شہر کے علاوہ صوبہ بنگال کے دیگر اضلاع سے آئے مہمان مرکزی دفتر کے پارا میڈیکل بلڈنگ میں، جب کہ جھارکھنڈ کے تمام مہمانان حج بھون پٹنہ میں قیام کریں گے، اڈیشہ کے مہانوں کے لئے ایمس کے قریب ہوٹل میں نظم کیا گیاہے، ان کے علاوہ ارکان شوریٰ ،ارباب حل وعقد کے ارکان ،المعہدالعالی اور مرکزی دفتر کے مہمان خانوں میں قیام کریں گے، شہر کلکتہ اورآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ارکان کے لئے بھی علیحدہ قیام کا نظم کیاگیاہے، مدارس کنونشن میں شرکت کے لئے مدعو مہمانان کرام مرکزی دفتر کے بالائی منزل میں قیام فرمائیں گے، 15؍تاریخ کی صبح میں آنے والے سیمانچل، متھلانچل وغیرہ سے آنے والے مہمانان کرام کا استقبال انجمن اسلامیہ سبزی باغ میں کیاجائے گا، 14؍کی شام میں آنے والے مہمانوں کے قیام وطعام کا بھی نظم کیاگیاہے، جنوبی بہار سے تشریف لانے والے مہمانان کرام آئی ٹی آئی ایف سی آئی روڈ پھلواری شریف پہونچیں گے، ناظم صاحب نے آنے والے تمام مہمانوں سے گذارش کی ہے کہ وہ اپنے ساتھ کم سے کم سامان لائیں ،ان کا قیام گاہ طے ہوا اوران کے ساتھ اپنی گاڑی ہوتو سامان قیام گاہ اور گاڑی وہیں چھوڑ دیں، صرف موبائل اپنے ساتھ رکھیں، ورنہ باپو سبھا گار ہال میں داخلہ سے قبل انہیں سامان حفاظتی کائونٹر پر جمع کرنا ہوگا، ناظم صاحب نے امید ظاہر کی ہے کہ وقف جیسے مذہبی معاملہ میں جو بے چینی ہے ان شاء اللہ اس کانفرنس سے نہ صرف مسائل کو سمجھنے اوراس کے حل کرنے کا حوصلہ ملے گا بلکہ اوقاف کے تحفظ سے متعلق سماجی طورپر مضبوط جذبہ بھی پیدا ہوگا، اخیر میں انہوں نے یہ بھی کہاکہ جو مہمان 14کی شام کو پہونچنا چاہتے ہیں وہ اپنی آمد کی اطلاع مندرجہ ذیل نمبرات پر کردیں تو نظام میں مزید سہولت ہوگی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.