Sports

آئرلینڈ کی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی

28views

بیلفاسٹ، 12 ستمبر (یو این آئی) ایمی میگوائر (پانچ وکٹ) کی مہلک گیند بازی کے بعد کپتان گیبی لوئس (72 رن) کی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت آئرلینڈ کی خواتین ٹیم نے سنسنی خیز ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی ہے۔154 رن کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی اوپننگ جوڑی ایمی ہنٹر اور کپتان گیبی لوئس نے عمدہ آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے 51 رن جوڑے۔ ساتویں اوور میں فرییا کیمپ نے ایمی ہنڈر (18) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد میڈی ویلیئرز نے اورلا پرینڈرگیسٹ (11) کو آؤٹ کیا۔ لیہ پال (22) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ اس دوران کپتان گیبی لوئس ایک سرے پر کھڑی رہیں۔ نویں اوور میں 137 کے اسکور پر کپتان گیبی لوئس (72) کے آؤٹ ہونے کے بعد مسلسل تین مزید وکٹیں گرنے سے آئرش ٹیم مشکل میں پڑ گئی۔ تاہم، ربیکا اسٹوکیل (تین ناٹ آؤٹ) اور الانا ڈالزیل (چار ناٹ آؤٹ) نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور آئرلینڈ نے 22 اووروں میں سات وکٹ پر 155 رن بنانے کے بعد تین وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ اس شکست کے باوجود انگلینڈ نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی۔انگلینڈ کی جانب سے میڈی ویلیئرز نے تین وکٹ حاصل کیں۔ لارین فائلر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ فرییا کیمپ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔گزشتہ میچ میں 275 رن سے کراری شکست کے بعد بدھ کی رات انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور وہ 22 کے اسکور پر اوپنر ایما لیمب کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد ٹیمی بیومونٹ نے ہولی آرمٹیج کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 43 رن جوڑے۔ ہولی آرمٹیج (15)، پائیج شولفیلڈ (21) اور ریانا میکڈونلڈ گے (17) بناکر اوٹ ہوئیں۔ ٹیمی بیومونٹ نے (52) رن کی اننگز کھیلی۔ آئرلینڈ کی مہلک گیندبازی کے سامنے انگلینڈ کی چھ بلے باز ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکیں۔ آئرلینڈ کے گیند بازوں نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 20.5 اوورز میں 153 رن پر سمیٹ دیا۔آئرلینڈ کی جانب سے ایمی میگوائر نے 3.5 اوورز میں 19 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کیں۔ فرییا سارجنٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اورلا پرینڈرگاسٹ، الانا ڈالزیل اور جین میگوائر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.