Jharkhand

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے جے پی ایس سی کا چیئرمین نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا

49views

رانچی، 09 ستمبر (یو این آئی) جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں آج سول جج جونیئر ڈویژن سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران کارگذار چیف جسٹس ایس این پرساد اور جسٹس اے کے رائے کی ڈویژن بنچ نے جے پی ایس سی کا چیئرمین نہ ہونے پر ناراضگی ظاہر کی۔ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے ریاستی حکومت سے پوچھا ہے کہ جے پی ایس سی میں چیئرمین یا انچارج چیئرمین کی تقرری کب تک ہوگی؟ عدالت نے کیس کی سماعت منگل کو مقرر کی ہے۔دراصل، درخواست گزار شویتا ترپاٹھی کی جانب سے سول جج جونیئر ڈویژن کے مینز امتحان کے جلد انعقاد کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس پر عدالت نے ریاستی حکومت سے جاننا چاہا کہ اب تک مینز کا امتحان کیوں نہیں ہوا ہے۔اس پر جے پی ایس سی نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین کا عہدہ خالی ہے، اس لیےسول جج جونیئر ڈویژن کے مینز امتحان کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ فی الحال کسی کو جے پی ایس سی کا نیا چیئرمین نہیں بنایا گیا ہے۔ نہ ہی کسی کو اضافی چارجز دیے گئے ہیں۔ 21 اگست 2024 کو جے پی ایس سی کی صدر ڈاکٹر میری نیلیما کرکیٹا اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئیں۔ نیلیما کرکیٹا کو 2022 میں جے پی ایس سی کی کمان سونپی گئی تھی۔ جے پی ایس سی چیئرمین کا عہدہ 22 اگست 2024 سے خالی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.