Sports

انڈیا۔ بی نے انڈیا ۔اے کو 76 رن سے شکست دی

127views

تیز گیند باز یش دیال نے 3 وکٹ حاصل کیے، مشیر خان پلیئر آف دی میچ رہے

بنگلورو، 08 ستمبر (یو این آئی) رشبھ پنت (61) اور سرفراز خان (46) کی جدوجہد سے پر اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بدولت انڈیا بی نے اتوار کو چوتھے اور آخری دن انڈیا اے ٹیم کو 198 کے اسکور پر سمیٹ کر دلیپ ٹرافی کا میچ 76 رن سے جیت لیا۔انڈیا اے نے کل دو وکٹ پر 27 رن کے اسکور سے کھیلنا شروع کیا تھا جب 13 ویں اوور میں نودیپ سینی نے انڈیا اے کے کپتان شبھمن گل (21) کو پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد انڈیا اے کو دھرو جوریل (0) اور تنوش کوٹیان (0) سے مزید دو جھٹکے لگے۔ اس دوران کے ایل راہل ایک سرے پر جمے رہے۔ راہل نے (57) رن کی صبر آزما اننگز کھیلی۔ شیوم دوبے (14)، کلدیپ یادو (14)، اویش خان (3) اور آکاش دیپ (43) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ خلیل احمد (4) 4 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انڈیا اے کے کے ایل راہول اور آکاش دیپ کے علاوہ انڈیا بی کے گیند بازوں کے خلاف کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک پچ پر ٹک نہیں سکا۔ انڈیا اے کی اننگز 53 اووروں میں 198 رن پر سمٹ گئی۔یش دیال نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ مکیش کمار اور نودیپ سینی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ واشنگٹن سندر اور نتیش کمار ریڈی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل رشبھ پنت (61) اور سرفراز خان (46) کی جدوجہد بھری اننگز کی مدد سے انڈیا بی نے ہفتہ کو دلیپ ٹرافی کے سنسنی خیز مقابلے کے تیسرے دن انڈیا اے کے خلاف چھ وکٹوں پر 150 رن بنا کر 240 رن کی اہم سبقت حاصل کر لی تھی۔انڈیا بی کے واشنگٹن سندر ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں گیند باز کے لئے مددگار پچ پر تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر چھ رن بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔انڈیا بی کی اننگز کی خاص بات رشبھ پنت کی 47 گیندوں میں 61 رن کی دھماکہ خیز اننگز تھی۔ انہوں نے یہ رن نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بنائے۔ پنت نے اپنے فطری کھیل کا مظاہرہ ایسے وقت میں کیا جب انڈیا بی اپنی گرفت گنواتی نظر آرہی تھی۔ وہ آف اسپنر تنوش کوٹین کا شکار بنے، لیکن ان کی اننگز نے ابتدائی دھچکوں کے بعد اننگز کو انتہائی ضروری رفتار فراہم کی۔سرفراز خان نے 36 گیندوں پر 46 رن کی زبردست اننگز کھیلی۔ وہ اویش خان کی تیز گیند کو چھونے کی کوشش میں وکٹ کیپر دھرو جورل کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔اس سے قبل انڈیا اے پہلی اننگز میں 90 رن سے پیچھے ہوتے ہوئے 231 رن پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ تنوش کوٹین (32) اور آکاش دیپ (11) نے تاہم کچھ دیر تک جدوجہد کی۔ خلیل احمد آخری کھلاڑی کے طور پر آؤٹ ہوئے۔انڈیا بی کے اوپنر یشسوی جیسوال اور ابھیمنیو ایشورن سستے میں آؤٹ ہو گئے۔ ایک وقت میں انڈیا بی 22 رن پر تین وکٹ گنوانے کے بعد مشکل میں نظر آرہی تھی لیکن پنت اور سرفراز نے اننگز کو آگے بڑھایا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.