Saturday, December 6, 2025
ہومNationalآئین کی حفاظت کے لیے انڈیا گروپ کے ساتھ مل کر کام...

آئین کی حفاظت کے لیے انڈیا گروپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ وہ آئین اور ریزرویشن کے تحفظ کے لیے مستقبل میں انڈیا گروپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ عام آدمی پارٹی کے لئے یہ سخت آزمائش کا وقت ہے کیونکہ اس کے سب سے سینئر رہنما اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اس وقت جیل میں بند ہیں۔

سنجے سنگھ نے ہفتہ کو سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں اتر پردیش میں انڈیا گروپ کی تاریخی جیت پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی انڈیا گروپ کے ساتھ مل کر آئین اور ریزرویشن کے تحفظ کے لیے کام کریں گے۔ لوک سبھا انتخابات میں اے اے پی نے اتر پردیش میں انڈیا گروپ کو غیر مشروط حمایت دی تھی اور ایس پی-کانگریس امیدواروں کے لیے مہم چلائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد میں شامل جماعتوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اتر پردیش سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔واضح رہے ان انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی اپنی کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن ان کے اتحاد میں شامل ہونے کی وجہ سے اتحاد کو فائدہ ضرور ہوا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات