173
اتراکھنڈ سے ایک دردناک سڑک حادثہ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع واقع اوکھل کانڈا میں یہ حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نینی تال میں ایک میکس گاڑی کھائی میں گر گئی جس پر کم از کم 10 افراد سوار تھے۔ اس حادثہ کی خبر ملنے کے بعد پولیس و انتظامیہ کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر راحت و بچاؤ کاری کا کام شروع کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ نینی تال ضلع کے بھیم تال اسمبلی حلقہ واقع اوکھل کانڈا بلاک کے پتلٹ سڑک پر یہ حادثہ پیش آیا۔ میکس گاڑی میں سوار 10 میں سے 5 افراد کی تو موت ہو گئی، لیکن باقی 5 کی حالت کے بارے میں فی الحال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔