مرکز نے نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپورہ، آل تریپورہ ٹائیگر فورس اور ان کے ذیلی گروپوں کو غیر قانونی تنظیمیں قرار دیا
مرکزی حکومت نے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے تحت نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپورہ NLFT، آل تریپورہ ٹائیگرفورس ATTF اور اس کی ذیلی تنظیموں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے پانچبرس کے لیے اِن تنظیموں پر پابندی عائد کردی ہے۔ کَل ایک نوٹیفکیشن میں وزارت داخلہنے کہا کہ حکومت کا خیال ہے کہ NLFT اور ATTF کی سرگرمیاں ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے لیےنقصان دہ ہیں اور یہ تنظیمیں غیر قانونی ہیں۔ یہ تنظیمیں تخریبی اور پُر تشدد سرگرمیوںمیں ملوث ہیں، حکومت کے اختیارات کو چیلنج کر رہی ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کو حاصلکرنے کے لیے لوگوں کے درمیان دہشت گردی اور تشدد کو پھیلا رہی ہیں۔
وزارت نے مزید کہاکہ اگر ان تنظیموں پر فوری طور پر کارروائی نہیں کی گئی اور انھیں کنٹرول نہیں کیاگیا تو وہ اپنے کیڈر کو علیحدگی پسندی، تخریبی اور پُر تشدد سرگرمیوں کو بڑھانے کےلیے استعمال کریں گی۔ وزارت نے مزید کہا کہ یہ تنظیمیں بھارت کی خود مختاری اور سالمیتکے خلاف دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر ملک مخالف سرگرمیاں انجام دے سکتی ہیں۔x