اترپردیش کے سابق وزیر اعلی و سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھیلیش یادو نے کل کہا کہ کانگریس کے ساتھ آنے پر ہم ایک ۔ایک گیارہ ہوگئے اور بی جے پی نو دو گیارہ ہوجائے گی۔
سلطانپور انتخابی حلقہ سے سماج وادی پارٹی کےامیدوار رام بھوال کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھیلیش یادو نے کہا کہ اس بار امیٹھی رائے بریلی ہی نہیں بلکہ اترپردیش کی عوام ان کو 79 سیٹوں پر ہرانے جارہے ہیں۔ یہ پارٹیوں کا اتحاد ہے اس لئے پارٹی کے اتحاد کی حمایت میں ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے رائے بریلی کے سابق ایم ایل اے منوج پانڈے کا نام لئے بغیر کہا کہ بی جےپی دھوکے باز لوگوں کے سہارے الیکشن جیتے کا غلط خواب دیکھ رہی ہے۔ جو دوسروں کے لئے گڑھا کھودتے ہیں وہ پہلے خودگرتے ہیں۔
انہوں نے کہا’ سیاست میں رشتے بہت گہرے ہوئے ہیں۔ عوام یہ دیکھتی ہے کہ رشتے کے ساتھ آپ نے دیا کیا کیا ہے۔ آپ نے اسکیموں کے لئے کیا کیا ہے؟ سلطانپور کو بی جےپی حکومت نے بے روزگار بنا دیا ہے۔ کسانوں کی فصل سے لوٹ کر لی۔ جانوروں سے کھیت نہیں بچا پارہے ہیں۔بجلی مہنگی کردی۔ ڈیزل پٹرو ل مہنگے کردئیے۔ اس کا جواب بی جےپی کے پاس کیا ہے۔ایس پی امیدوار رام بھوال جیتتے ہیں تو چینی مل صحیح کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ہماری سائیکل مہنگی کر دی۔ نوجوانوں کی نوکری چھیننے والے حکمراں جماعت نے مہنگی کردی۔حکومت کے لوگ پیپر لیک کرارہے ہیں ۔ جس سے نوجوانوں کو نوکری نہ دینی پڑے۔ نوجوان کہہ رہے کہ بے روزگار ہونے سے شادی کا بحران شروع ہورہا ہے۔