181
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری کا بیان
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نےکہا ہے کہ بھارت نے اگلے تین سے چار برسوں میں دنیا کا نمبر ایک آٹو موبائل مینو فیکچرنگمرکز بننے کا نشانہ رکھا ہے۔ جناب گڈکری نے کل چیک جمہوریہ کی راجدھانی Prague میں بھارتی برادری کے ساتھ بات چیت میں یہ بات کہی۔
جناب گڈکری نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 9 برسوں میںآٹوموبائل صنعت کا حجم چار اعشاریہ پانچ لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر 12 اعشاریہ پانچلاکھ کروڑ روپے ہوگیا۔