National

وزیراعظم نریندر مودی نے گاندھی جینتی سے قبل آج صفائی ستھرائی کی بڑی مہم میں شامل ہو کر ملک کی قیادت کی

170views

وزیراعظم نریندر مودی نے آج صفائیستھرائی کی بڑی مہم میں شامل ہوکر سووچھتا ہی سیوا ابھیان میں ملک کی قیادت کی۔جناب مودی تندرستی کی حوصلہ افزائی کرنے والے Ankit Baiyanpuriya کے ساتھ اِس مہم میں شامل ہوئے اور کوڑا کرکٹ اور کچرے کو صاف کیا۔جناب مودی نے Ankit کےساتھ گفتگو بھی کی، جہاں اُنہوں نے تندرستی کی ضرورت پر زور دیا۔ ایک سوشل میڈیاپوسٹ پر وزیراعظم نے صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کے دوران اُن کے ساتھ اپنی گفتگوکا ایک ویڈیو بھی جاری کیا۔

صفائی ستھرائی کیلئے ”ایک تاریخ، ایکگھنٹہ، ایک ساتھ“ پہل کے حصے کے طور پر وزیراعظم نریندر مودی کی پُرزور اپیل کےتناظر میں آج ملک بھر میں لوگوں نے صفائی ستھرائی کی بڑی مہم میں حصہ لیا۔ جنابمودی نے لوگوں سے یہ اپیل کی تھی کہ وہ مہاتماگاندھی کے یوم پیدائش سے قبل اُنہیںخراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے آج صبح دس بجے صفائی ستھرائی کی مہم کیلئے ایک گھنٹےشرم دان کریں۔ من کی بات کے گزشتہ نشریے میں وزیراعظم نے سووچھتا ہی سیوا ابھیان کیاہمیت کو اُجاگرکرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ وقت نکال کر آج صفائی ستھرائیکی بڑی مہم میں شامل ہوں۔زندگی کے سبھی شعبوں سے وابستہ لوگوں نے بازاروں، ریل پٹریوں،آبی ذخائر، سیاحتی مقامات اور عبادت گاہوں سمیت عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کیسرگرمیوں میں حصہ لیا۔ قومی راجدھانی میں بی جے پی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیروںدھرمیندر پردھان، ڈاکٹر جتیندرسنگھ، ہردیپ سنگھ پوری، میناکشی لیکھی، راجیو چندرشیکھراور دیگر رہنماؤں نے سووچھتاابھیان میں حصہ لیا۔ صفائی ستھرائی کی بڑی مہم کے تحت ملک کے شہری اور دیہی علاقوںسے شرم دان کیلئے 6 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ مقامات کو چُنا گیا تھا۔ اِس منفرد پہلمیں بھارتی فوج، بحریہ اور فضائیہ کے اہلکار بھی مختلف مقامات کو صاف کرنے کیلئےعام لوگوں کے ساتھ شامل ہوئے۔بڑی تعداد میں ریزیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز بھی تقریباًایک لاکھ رہائشی علاقوں میں شرم دان کیلئے رضاکارانہ طور پر آگے آئی ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.