سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی لڑائی ہارتےہیں توسمجھیں معاشرہ یہ جنگ ہارجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عدالت پیشی پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راناثنا کا پی ٹی آئی سے بات کرنے کا بیان درست سمت کی جانب ایک قدم ہے لیکن ایک بیان آتا ہے پی ٹی آئی پر پابندی لگا دیں اگلے دن آتاہےبات چیت کرلیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ برسر اقتدار پارٹیاں واضح کریں کہ وہ کیا چاہتی ہیں، واضح کریں بات چیت کرنی ہے یا پابندی لگوانی ہے،اس کے مطابق ردعمل آئے گا، بات چیت کرنی ہے تو اس کیلئے ماحول بنانے کی ضرورت ہے، اعتماد کو فروغ دیاجائے تاکہ بات چیت کی جاسکے۔
سابق وزیر نے کہا کہ اعجاز چوہدری ایک سال سےجیل میں ہیں، پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا جارہا، عمر سرفراز چیمہ، یاسمین راشد و دیگر کو حکومت فوری ریلیف دے سکتی اور دینا چاہیے۔بانی ٹی آئی کے حوالے کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی رہائی یا ڈیل کیلئے کوئی بات چیت نہیں کرنی، بانی پی ٹی آئی کی بات چیت کا محور عوام ہوں گے۔
پی ٹی آئی میں اختلافات کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی بڑی پارٹی ہے،اختلافات ہوتے رہتے ہیں، چھوٹی سی بھی بات ہوجائےتوپی ٹی آئی میں شور زیادہ مچ جاتا ہے ساتھ ہوں یانہ ہوں عوام کا بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑاہوناضروری ہے، بانی پی ٹی آئی لڑائی ہارتےہیں توسمجھیں معاشرہ یہ جنگ ہارجائے گا۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ اعتماد کی فضا بحالی کیلئے حکومت کو بھی تھوڑے بہت اقدامات کرنے چاہئیں، آئی ایم ایف کی آج کی رپورٹ میں کہا گیا پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ہے، سیاسی جماعتیں بات چیت نہیں کریں گی تو کیا کریں گی،اسلحہ تو نہیں اٹھائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوصدارت واپس ملنے پر مذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں، ن لیگ کی اصل سیاست ہی نواز شریف ہیں، شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں، نواز شریف 1985سے سیاست میں ہیں،سیاسی ماحول بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔