National

وزیر اعظم مودی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت نہیں بلکہ اقتدار کا حصول: پرینکا گاندھی

143views

ممبئی: کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی تقریروں کو کھوکھلی باتیں قرار دیا اور الزام لگایا کہ وہ سیاست کا استعمال صرف اقتدار حاصل کرنے کے لیے کر رہے ہیں نہ کہ عوام کی خدمت کے لیے۔ وہ مہاراشٹر کی نندربار لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار گووال پاڈوی کی حمایت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہی تھیں۔ وزیر اعظم مودی نے ایک دن پہلے اس قبائلی اکثریتی حلقے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔

پرینکا گاندھی نے کہا، ’’مودی جی جو کچھ بھی کہتے ہیں وہ خالی الفاظ ہیں جن میں کوئی وزن نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے نریندر مودی کی ایک ایسی تصویر دکھا دیں جس میں وہ کسی قبائلی کے گھر گئے ہوں اور ان کے مسائل کو سمجھا ہو۔ پرینکا نے لوگوں سے کہا، ’’یہ سیاسی لیڈروں کا فرض ہے کہ وہ اپنی ثقافت اور روایت کا احترام کریں۔ بی جے پی قبائلیوں کی ثقافت اور روایت کا احترام نہیں کرتی۔‘‘

انہوں نے الزام لگایا کہ صدر دروپدی مرمو کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے اور ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ جب حقیقت میں عزت دینے کی بات آتی ہے تو مودی جی پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

پرینکا نے کہا، ’’مودی جی بچوں کی طرح روتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ بدسلوکی ہو رہی ہے۔ یہ عوامی زندگی ہے، اندرا گاندھی سے سیکھیں، درگا جیسی عورت، جس نے پاکستان کو دو ٹکڑے کر دیا، ان کی بہادری، جرات سے سیکھیں لیکن آپ انہیں ملک دشمن کہتے ہیں، آپ ان سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔‘‘

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.