Sports

بریانی، مٹن کری، بٹر چکن اور گرل فِش، حیدرآباد دکن میں پاکستان ٹیم کے کھابے

118views
5 اکتوبر سے انڈیا میں شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم حیدرآباد دکن پہنچ چکی ہے۔
پاکستانی ٹیم بدھ کی رات کو حیدرآباد دکن پہنچی جہاں کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پاکستان ٹیم نے جمعرات کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی جبکہ جمعے کو اسی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔
حیدرآباد میں قیام کے دوران پاکستانی کرکٹرز کو کھانے میں کیا ملے گا؟ اس کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق انڈیا میں ورلڈ کپ کے دوران بیف کسی بھی ٹیم کے لیے میسر نہیں ہوگا جبکہ پاکستان ٹیم کے مینیو میں چکن، مٹن اور مچھلی بطور پروٹین شامل ہوگی۔
پاکستان ٹیم کے ڈائٹ چارٹ میں گرلڈ لیمب چوپس، مٹن کری، بٹر چکن اور گرلڈ فِش شامل ہے۔
اسی طرح پاکستانی کھلاڑیوں نے ہوٹل انتظامیہ سے باسمتی چاول، بولوگنیز سوس میں بنی ہوئی سپیگیٹی اور سبزی والے پلاؤ کی فرمائش کی ہے۔
پاکستان ٹیم حیدرآباد میں تقریبا دو ہفتے قیام کرے گی جبکہ ٹیم کے کھلاڑی چِیٹ مِیل کے طور پر حیدرآبادی بریانی کھانا پسند کریں گے۔
خیال رہے پاکستان ٹیم 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے میگا ایونٹ میں اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.