Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalلوک سبھا انتخابات: الیکشن کمیشن نے چوتھے مرحلہ کے لئے بنگال کے...

لوک سبھا انتخابات: الیکشن کمیشن نے چوتھے مرحلہ کے لئے بنگال کے 3600 سے زیادہ پولنگ مراکز کو حساس قرار دیا

کولکاتا: الیکشن کمیشن کی جانب سے مغربی بنگال کی 8 لوک سبھا سیٹوں پر ہونے والی چوتھے مرحلہ کی ووٹنگ کے لئے 15507 پولنگ مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

عہدیدار نے بتایا کہ بولپور سیٹ پر سب سے زیادہ 659 پولنگ مراکز حساس قرار دئے گئے ہیں۔ جبکہ بیربھوم کے 640، بہرام پور کے 558، بردوان دگرگاپور کے 422، رانا گھاٹ 410، کرشنا نگر کے 338، آسنسول کے 319 اور بردھمان پوربا کے 301 مراکز حساس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران مرکزی فورسز کی کل 579 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ 30 ہزار سے زیادہ ریاستی پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔

اسی طرح، بنگال میں ووٹنگ کے پانچویں مرحلے کے لیے 13,481 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 7,711 کی شناخت حساس پولنگ اسٹیشنوں کے طور پر کی گئی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات